کیا نفل و سنت نماز کے لئے اقامت ہے ؟
===============
اذان و اقامت صرف پنچ وقتہ اور جمعہ کی
نماز کے لئے ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر نمازوں کے لئے اقامت ثابت نہیں ہے ۔ عیدین کی نماز
ہو، سورج و چاند گرہن کی نماز ہو، اسی طرح تہجد کی نماز، چاشت کی نمازیا سنن مؤکدہ
۔
شیخ ابن باز ؒ سے سوال کیا گیا کہ کیا
سنت نماز کے لئے اقامت ہے ؟
تو شیخ نے جواب دیا :
"ليس لها إقامة ، الإقامة للفرائض
، أما النوافل ما لها إقامة ، صلاة الكسوف ما لها إقامة ، صلاة الاستسقاء ما لها إقامة
، صلاة العيد ما لها إقامة ، الإقامة للصلوات الخمس ، لها أذان وإقامة" .
یعنی اس کے لئے اقامت نہیں ہے ۔ اقامت
صرف فرائض کے لئے ہے ، نفلی نمازوں کے لئے اقامت نہیں ہے ۔ سورج گرہن کی نماز کے لئے
اقامت نہیں ہے ، بارش کی نماز کے لئے اقامت نہیں ہے ، عیدکی نماز کے لئے اقامت نہیں
ہے ۔ اقامت پنچ وقتہ نمازوں کے لئے ہے ۔ ان کے لئے اذان بھی ہے اور اقامت بھی ۔
واللہ اعلم
اعداد : مقبول احمد سلفی
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔