Thursday, May 25, 2017

شوہر کی دونوں اولاد میں جائداد کی تقسیم

شوہر کی دونوں اولاد میں جائداد کی تقسیم

سوال ہے کہ ماں کی دو شادی ہوئی ہے پہلے شوہر سے تین بیٹے ہیں اور دوسرے شوہر سے تیں بیٹیاں ہیں ۔ ماں کے نام دوسرے شوہر نے کچھ پراپرٹی کی ہوئی ہے ،اب ماں کا انتقال ہوگیا ہے تو کیا اس جائداد پر پہلے شوہر سے پیدا ہوئی تین بیٹوں کا بھی حق ہے جبکہ یہ جائداد پہلے شوہر کی نہیں تھی بلکہ دوسرے شوہر کی تھی ۔
جواب : چونکہ دوسرے شوہر نے بیوی کے نام جائداد کی ہے ، یہ جائداد شوہرثانی کی طرف سے بیوی کے لئے ہبہ وعطیہ کی شکل میں ہوگی ۔ ماں کے انتقال ہونے سے ماں کی یہ جائداد ان کے سارے بچوں میں تقسیم ہوگی یعنی پہلے شوہر کے تینوں بیٹوں اور دوسرے شوہر کے تینوں بیٹیوں کے درمیان ۔ تقسیم کا طریقہ یہ ہوگا کہ لڑکے کو لڑکی کے مقابلے میں دوگنا ملے گا۔ اگر شوہر باحیات  ہوتو ان کو چوتھائی اور عورت کے والدین بھی ہوں تو ان میں سے ہرایک کو چھٹواں حصہ ملے گا۔


واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمدسلفی


مکمل تحریر >>