Saturday, January 2, 2016

غائبانہ سلام کا جواب

غائبانہ سلام کا جواب
=============


مقبول احمد سلفی
ہمارے لئے مشروع ہے کہ کسی کی معرفت دوسرے کو سلام بھیجیں ۔ سلام ملنے والے پہ سلام کے وصول پہ جواب دینا واجب ہے ۔
اس سلسلے میں چند احادیث دیکھیں :
(1) فعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: أتى جبريل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله هذه خديجة قد أتت معها إناء فيه إدام أو طعام أو شراب ، فإذا هي أتتك فاقرأ عليها السلام من ربها ومني ، وبشرها ببيت في الجنة من قصب ، لا صخب فيه ولا نصب ۔(صحیح مسلم :13673)
اس حدیث میں مذکور ہے کہ جبریل علیہ السلام نے نبی ﷺ کو کہا اے اللہ کے رسول ﷺ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو اللہ اور میری جانب سے سلام عرض کریں ۔
نسائی کی روایت میں اس سلام کا جواب منقول ہے، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا جواب دیتی ہیں :
(إن الله هو السلام ، وعلى جبريل السلام ، وعليك يا رسول الله السلام ورحمة الله وبركاته)
(2) وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما: يا عائش ، هذا جبريل يقرئك السلام. فقلت: وعليه السلام ورحمة الله وبركاته .(صحیح البخاری: 3768)
اس حدیث میں ہے کہ نبی ﷺ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ جبریل علیہ السلام تمہیں سلام کہتے ہیں ۔ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا : " وعليه السلام ورحمة الله وبركاته"۔
(3) بعثني أبي إلى رسولِ اللهِ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ فقال ائتِه فأقرِئهِ السلامَ قال فأتيتُه فقلتُ إنَّ أبي يقرئُك السلامَ فقال عليكَ السلامُ وعلى أبيكَ السلامُ( صحيح أبي داود:5231)
ترجمہ : مجھ کو میرے باپ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجتے ہوئے کہا کہ تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ اور آپ کو سلام عرض کرو میرے دادا نے بیان کیا کہ اپنے باپ کے حکم پر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میرے باپ نے آپ کو سلام عرض کیا ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا:"عليكَ السلامُ وعلى أبيكَ السلامُ" کہ تم اور تمہارے باپ پر سلامتی ہو۔


چندمسائل :
٭مذکورہ بالا نصوص کی روشنی میں کسی غائب آدمی کو سلام بھیجنا جائز ہے۔
٭ جس آدمی کو سلام بھجا جا رہا ہے وہ زندہ ہو ۔
٭ غائب آدمی تک سلام پہنچنے پہ اس کا جواب دینا واجب ہے ۔
٭ سلام کا جواب اس طرح سے دیگا ، " وعليك وعليه السلام ورحمه الله وبركاته"۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔