Saturday, December 19, 2015

کیا لڑکی کا ماہواری کی حالت میں نکاح کرنا جائز ہے ؟

کیا لڑکی کا ماہواری کی حالت میں نکاح کرنا جائز ہے ؟
====================
الحمدللہ

اس میں اصل تو جواز ہی ہے کیونکہ اس کی ممانعت کی کتاب وسنت اوراجماع میں کوئي دلیل نہیں ملتی اورنہ ہی یہ کسی کا قول ہی ہے اوراسی طرح صحیح قیاس میں بھی کوئي دلیل نہیں ، اورنہ ہی مجھے یہ علم ہے کہ ایسا کرنا کسی نے حرام قرار دیا ہو یا اسے ناپسند ہی کہا ہو ۔

صرف اتنا ہے کہ بعض فقھاء کرام نے حیض کی حالت میں لڑکی کی رخصتی مکروہ قرار دی ہے کہ کہيں خاوند اس سے ہم بستری نہ کرلے اورگنہگار ہو ۔

بعض عامۃ الناس پر اس کا حکم اس لیےخلط ملط ہوتا ہے کہ حیض کی حالت میں طلاق سے اسے جوڑتے ہیں حالانکہ ان دونوں کے مابین کوئي جمع نہیں ۔

تو اس طرح حائضہ عورت سے عقد نکاح بالاتفاق جائز ہے ، اوربالاتفاق مدخولہ عورت کو حیض کی حالت میں طلاق دینا حرام ہے ۔.

الشيح سلیمان بن ناصر العلوان


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔