Tuesday, May 20, 2014

نماز کے ارکان وواجبات اور سنن

نماز کے ارکان

نماز کے چودہ ارکان ہیں ۔
1/ نیت کرنا
2/ تکبیر تحریمہ
3/ فرض نماز میں قیام کرنا
4/ ہررکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا
5/ رکوع کرنا
6/ رکوع سے اٹھنا
7/ سجدہ کرنا
8/ دوسجدوں کے مابین بیٹھنا
9/ ان  تمام میں سکون اختیار کرنا
10/ آخری تشہد کے لئے بیٹھنا
11/ آخری تشہد
12/ آخری تشہد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا
13/ سلام پھیرنا
14/ تمام میں ترتیب قائم رکھنا

نماز کے واجبات

1/ تکبیر تحریمہ کے ماسوا دیگر تکبیرات
2/ تسمیع : سمع اللہ لمن حمدہ کہنا (امام اور منفرد کے لئے )
3/ تحمید : ربناولک الحمد کہنا(امام ، مقتدی اورمنفردسب کے لئے واجب ہے )
4/ رکوع میں تسبیح پڑھنا
5/ سجدہ میں تسبیح پڑھنا
6/ دوسجدوں کے مابین "رب اغفرلی" پڑھنا
7/ پہلا تشہد اور اس میں بیٹھنا

نماز کی سنتیں

سنت کی تعداد بہت ہے ، ان میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔
1/ تکبیرتحریمہ، رکوع جاتے ، رکوع سے اٹھتے اور تیسری رکعت میں رفع الیدین کرنا
2/ بحالت قیام دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر باندھنا
3/ پہلی دورکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد قرآن کی تلاوت کرنا
4/ سری میں آہستہ اورجہری نمازوں میں بلند آواز سے آمین کہنا
5/ کھڑاہوتے وقت گھٹنوں کے بل کھڑاہونا۔

نوٹ : رکن اور واجب میں فرق یہ ہے کہ اگرنمازی غلطی سے  کوئی رکن چھوڑدے چاہے دانستہ طورپر ہویانادانستہ طورپر پھر یاد آجائے تو اس کا اعادہ کرنا ضروری ہے اورپھر سجدہ سہو کرلے لیکن اگر واجب چھوٹ جائے اور اس کا مقام نکل جائے تو صرف سجدہ سہو ہی کافی ہے ۔ 

1 comments:

Saud bin Alauddin (ماحی) نے لکھا ہے کہ

جـَـزَاكُـمُ اللّٰــه

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔