ابن حنبل اوپن یونیورسٹی ایک معیاری دانش کدہ
سائنس اور
ٹکنالوجی کے دور میں کسی کا ناخواندہ رہنا اتنا ہی معیوب ہےجتنا کہ مردوں کا چوڑیاں پہننااور دین اسلام
تو اپنی ابتداء سے ہی لوگوں کو تعلیم پر ابھارا ہے ۔ بغیر تعلیم کے نہ دین پر عمل
کیا جاسکتا ہے ، نہ اچھے برے میں تمیز کی جاسکتی ہے اور نہ ہی پاگیزہ زندگی سے لطف
اندوز ہواجاسکتا ہے ۔
معاشی مسائل،
مصروفیات،فاصلے اور درازی عمر تعلیم کے حصول میں کل بھی رکاوٹ تھے اور آج بھی
بیشتروں کے لئے موانع تعلیم میں سے ہیں ۔ ایسے حالات میں فاصلوں اورعمر کے امتیاز
سے اوپر اٹھ کر گھر بیٹھے معیاری اصولوں پر قائم ابن حنبل اوپن یونیور سٹی سے کتاب
وسنت کی تعلیم حاصل کریں ۔مردوں کے ساتھ بطور خاص خواتین کے لئے منفرد تحفہ ہے، ان
کے لئے اس میں گھروحیات کی رونق اور پارک وبازار کی سیروتفریح کے فتنے سے نجات ہے۔
عوام سے میری گزارش ہیکہ اس ادارے سے جڑیں ، دوسروں کو مربوط کریں اوراس
کی بنیادی ضروریات کی تکمیل میں شریک ہوکر عنداللہ اجرعظیم کے مستحق ہوں ۔
ادارہ کا
خیرخواہ
مقبول احمدسلفی
دفترتعاونی
برائے دعوت وارشاد شمالی طائف(مسرہ) سعودی عرب
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔