محبت سے دل ہی نہیں دنیا جگماتی ہے ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اس میں کوئی دورائے نہیں کہ محبتوں نے ہمیشہ دل جیتا ہے، گھر آباد
کیا ہے اور دنیا میں رونق پیدا کی ہے ۔ اس نے اپنے اثر سے نفرتوں کے پہاڑ کو
متزلزل کردیا ہے ۔ محبت، ماں باپ کی ہو، بھائی بہن کی ہو، دوست واحباب کی ہو،
استاد وشاگرد کی ہو، علماء و شیوخ کے درمیان ہو، عام وخاص کی ہو۔ ان سب لوگوں کے
قلب وجگر پہ اس نے راج کیا ہے، نفرتوں کے ادھیروں کو ختم کیاہے، دل کی بیماریوں کا
ازالہ کیا اور زندگی کی اصل لطافت وسعادت کو پروان چڑھایا ہے۔
کتنے سالوں سے شیخ معراج ربانی حفظہ اللہ کے خانوادے کے چشم وچراغ
شیخ فرحان رحمانی حفظہ اللہ سے والہانہ عقیدت ومحبت تھی ، یہ محبت آج بالمشافہ
ملاقات میں تبدیل ہوکر زندگی کی فرحت وانبساط کو قلب عقیدت پراپنا مہر ثبت کرگئی۔
ظہر وعصرکا ملاقاتی مختصر وقفہ وسیع پہلوؤں میں گم رہا ، بالآخر نہ رکنے کی معذرت
معقول پیش کرکے سوئے حرم رواں دواں ہوگئے۔ لب کی مسکراہیں اور رخ زیبا کے چمکتی
دمکتی دھاریں وادی طائف کے حقائق ومعارف اور عہدرسالت کے انمٹ نقوش سے تادیر لپٹنا
چاہتی تھیں ۔ اے بسا آرزو کہ خاک شدہ،،،،،،،،،،،،،،،
اسی اثنا شیراہل حدیث شیخ سید معراج ربانی حفظہ اللہ سے شیخ فرحان
نے بات بھی کروا دی، شیخ نے گنہار کو کہا کہ آپ نے قلم سے لوگوں کو جگا دیا ہے ،
میں نے کہا کہ نہیں آپ نے قرآن وحدیث کی صدا سے سوئے ہوؤں کو بیدار کردیا ہے۔ اللہ
آپ کو تادیر امت مسلمہ کی رہنمائی کرتے رہنے کی توفیق دے ۔ آمین
قصہ مختصر! محبت کہیں بھی اپنے رفیق سے ملادیتی ہے ، کبھی بھی بگڑا
کام بنادیتی ہے، نفرتوں کا پہاڑ جڑ سے اکھاڑ پھیکتی ہے ، حاسدوں کے مکروفریب کے
پردے چاک کردیتی ہے ، مکیں کو آباد اور مکاں کو جگمگا دیتی ہے ۔ اس لئے سدا محبت
کا پیغام عام کریں۔ ملاقات اس محبت کی انتہائی اہم کڑی ہے اسے مضبوط کریں ، خود
بھی خوش رہیں اور دوسروں کو بھی سدا خوش رکھیں ۔
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔