قوم کے غیور صحافی گرامی قدرسلمان کبیرنگری کی خدمت میں
گلہائے تشکر
قوم وملت کی دینی واصلاحی خدمت انجام دینا بڑی سعادت کی بات
ہے مگر آج رفتہ رفتہ ہماری قوم حقیقی خدمت
سے محروم ہوتی جارہی ہے ۔ ایسا نہیں کہ مسلمانوں میں خدام قوم وملت اور جیالوں کی
کمی ہے بلکہ ان میں اکثریت فرقہ واریت کا شکار ہے ۔ ہاں مسلمانوں میں کچھ لوگ ابھی
بھی ہیں جو بہت ہی حساس نقطہ نظر سے مسلمانوں کی زبوں کا مطالعہ کررہے ہیں اور
اسباب تنزلی کا پتہ لگاکر مسلم قوم کو گھاٹے سے بچانا چاہتے ہیں ۔ کوئی رفاہی کاز
کے ذریعہ ، کوئی سماجی اور عائلی سطح پر ،کوئی
تعلیمی تو کوئی معاشی میدان میں
ملکی اور بین الاقوامی پیمانے پر تو کوئی
صحافت ومیڈیا پر گرفت بناکر مسلم قوم کی گرتی ساکھ کو سہارا دینے کی کوشش کررہا ہے
۔ لائق ستائش ہیں وہ سب حضرات جومسلم قوم
کی عظمت وسطوت بحال کرنے، انہیں ظلم وجور سے نجات دلانے، ان میں یگانگت کی روح
پھونکنے اور دنیاوی مسائل ومشکلات سے بچانے کے لئے کسی بھی جہت سے کوئی ادنی سا
بھی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ۔
آج مسلمانوں کا خون
پانی کی طرح سڑکوں پر بہایا جارہاہے اور ہم میں سے اکثریت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے
تماش بین ہے بلکہ آپس میں مسلک کی بنیاد پرتکفیروتذلیل ، تمسخر وتفسیق ، تجریح
وتجہیل ، جنگ وجدال ، مناظرہ ومقاتلہ اور تنازع وعدالتی مقدمہ کا ماحول بناہوا ہے
۔ ایسے پرخطر ماحول میں مسلک سے بالاترہوکر دین حنیف کی اصلاحی خدمت کرنا افضل
ترین فریضہ ہے ۔ محتر م سلمان کبیرنگری نے اسی افضل فریضے کی انجام دہی کے لئے
ششماہی مجلہ نئی روشنی کا اجراء کیا ہے ۔ اب تک اس کے کئی نسخے شائع ہوکر لوگوں سے
داد تحسین وصول کرچکے ہیں جن کے ذریعہ اتحادویگانگت
کی فضا قائم کرنے، فرقہ واریت کا خاتمہ کرنے ، قبائلی اور مسلکی تنافر کو ختم کرنے
کی مستحسن کوشش کی گئی ہے ۔ اس عظیم کارنامہ پر میں تہ دل سے اپنے دینی بھائی اور
قوم کے غیور جوان وصحافی سلمان کبیرنگری کا شکریہ ادا کرتا ہوں او ر آپ کے عزم
واستقلال کو سلام کرتے ہوئے اللہ سے رسالے کی ترقی، امت مسلمہ کی اصلاح اور اس کاز
میں شریک موصوف کے ساتھ جملہ کارندوں کی خیروبھلائی کے لئے دعا کرتا ہوں ۔
آپ کا بھائی
مقبو ل احمدسلفی
اسلامک دعوۃ سنٹر، طائف(سعودی عرب)
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔