Thursday, June 21, 2018

تعلیم سے آتی ہے اقوام میں بیداری

تعلیم سے آتی ہے اقوام میں بیداری
(معہد حفصہ للبنات ،ارریہ کی طالبات کے سالانہ میگزین صدائے زہراء پر تبصرہ)

ایسے پرآشوب دور میں خواتین میں تعلیمی بیداری کے تئیں معھد حفصہ للبنات کا قیام نہایت ہی خوش آئند ہے بلکہ دس سالوں سے یہ ادارہ خواتین میں تعلیم و تعلم ، تہذیب و ثقافت اور حکمت و دانائی کے لعل و گہر لٹا رہا ہےاور دور و نزدیک کی سیکڑوں تشنگان علوم نبوت یہاں سے علمی پیاس بجھا کر اپنے اپنے سماج کو علم و فن سے سیراب کر رہی ہیں ۔
یوں تو پہلے سے ہی معھد کی تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ تھا ، اس کے علمی کارناموں اور تعلیمی خدمات سے واقف تھا مگر ۱۵ /اپریل ۲۰۱۸ کو آنکھوں سے دیدار کرنے کا شرف حاصل ہوا ۔ ڈاکٹر امان اللہ مدنی حفظہ اللہ کو قریب سے جانتا ہوں ، جامعہ سلفیہ بنارس میں ہم عصر رہے ۔ وہ ایک دور اندیش اور بڑی علمی شخصیت کا نام ہےانہوں نے جس مقصد کے تحت ادارے کی داغ بیل ڈالی ہے اس میں میرے علم و مشاہدے کی روشنی میں واقعتا کامیاب ہیں اور جس خوبی سے ماہر اساتذہ کرام کی ٹیم کے ساتھ بچیوں کی تعلیم و تربیت کے کوشاں ہیں وہ قابل تعریف اور لائق صد افتخار ہے۔ معہد کے چند اساتذہ کے ساتھ میری ایک چھوٹی نششت ہوئی جس میں قریب جاکر ادارے کی تفصیلات،شعبہ جات کی وافرمعلومات
اور ماہرین تعلیم سے مزید در مزید واقفیت ہوئی۔عالیشان عمارت، حسن انتظام، لوازمات کا قرینہ، دلکش لائبریری، کمپیوٹر و سلائی کا عمدہ انتظام اور ملنسار و خاکسار خدام معہد کا حسین جھرمٹ ادارے کے حسن و جمال میں نکھار پیدا کر رہا تھا۔
معھد حفصہ کی طالبات کا سالانہ مجلہ بنام صدائے زہراء اردو، عربی، ہندی اور انگریزی چار زبانوں پر مشتمل ان کی تحریری صلاحیت کے علاوہ فکروخیال، عقیدہ و منہج، علمی ترقی، تعلیمی قوت، اور اصلاح و تربیت کا عکس و پرتو ہے ۔
دیدار معہد کی پرمسرت موقع پر تمام طالبات سے مخاطب ہوکر باادب و خلوص عرض کرتا ہوں کہ صدائے زہراء کی گونج جو کتاب و سنت سے کشید ہے کبھی کم نہ ہونے دیں، ہمیشہ علم کو عملی تطبیق سے مزین کرتے رہیں، اساتذہ کی رہنمائی میں شعوروآگہی کو جلا بخشتے رہیں، سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کی بجائے درسی کتابوں کے علاوہ مفید علمی لٹریچر اور عقائد و احکام سے متعلق دینی کتابوں کو مطالعہ کرتے رہیں۔ اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ کو کتاب و سنت کا بے لوث خادم بنائے، علم و عمل میں اخلاص دے، اور دین و دعوت کی راہ میں مشکلات حائل ہونے پر صبر جمیل کی توفیق دے۔ آمین

آپ کا دینی بھائی
مقبول احمد سلفی
اسلامک دعوہ سنٹر طائف، سعودی عرب


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔