سات سمندر پار سے پیغام مادر
وطن اور اس کے مؤقر ایڈیٹرکے نام
روزنامہ پیغام مادر وطن
دہلی سے شائع ہونے والا عوام کا ہردلعزیز اردو اخبار ہے ۔آج سے پانچ سال پہلے اس
کی شروعات بے سروسانی میں مگر رات ودن کی
محنت ولگن سے ہوئی ۔ مجھے میرے عزیز ومشفق مطیع الرحمن عزیز (ایڈیٹر پیغام مادر
وطن) کی اس اخبار کے لئے وقت کی بے لوث قربانی یاد آتی ہے،آپ نے جہد مسلسل اور سعی
پیہم سے اخبار کوہرطرح سے ،ہراردو داں ہندوستانی
سے متعارف کرایا خواہ وہ ملک میں ہو یا دنیا کے کسی کونے میں اور اس سے قوم
وملت کی قابل قدر خدمات انجام دی ، شہرشہرمحبت واتحاد کی خوشبو بکھیری، ملک وبیرون
ملک آواز وطن پہنچائی ، ہرہندوستانی کےدل
میں گنگا جمنی تہذیب کا جوت جگانے کا کام کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت سب کی توجہ کا
مرکز مادرپیغام وطن، سب کا انتظارپیغام مادروطن،
سب کی اردو پیغام مادر وطن ، بلا تفریق قوم وملت سب کے لئے قابل اعتناءخبر پیغام
مادر وطن یعنی زبان زدخاص وعام پیغام مادر وطن ،پیغام مادر وطن ۔
ہندوستان میں اخبار کا جال
بجھا ہے ،ایک ایک شہر سے کئی کئی اخبار نکلتے ہیں مگر دہلی سے شائع ہونے والا روزنامہ
پیغام مادر وطن کئی جہت سے اپنےاندر انفرادی وامیتازی کشش رکھتا ہے ۔فرقہ پرستی کے
ماحول میں ایک دوسرے کو سمجھنے اور سمجھانے کا ماحول صرف پیغام مادر وطن سے ملتا ہے ۔یہ حرف حرف خوشبو، سطر سطر محبت اور صفحہ صفحہ حب
وطن بکھیرتا ہے ۔مصنوعی خبروں ،تاریک صحافت، شکست اردو میڈیااور فرقہ پرستی سے
متعفن ماحول میں آپسی بھائی چارہ ، حب
الوطنی، گنگا جمنی تہذیب، معیاری آواز وطن ، جملہ محب وطن کی پسند اوربہترین اردومیڈیا کوریج کا سچانقیب ہے۔
دو لفظوں میں اپنی بات کہوں تو یہ کہوں کہ سات
سمندرپار،ہزاروں میل دور ،خلیجی ملک میں
سانچ سالوں سے وطن سے دور ، اپنے وطن کی خوشبو پیغام مادر وطن سے محسوس کرتا ہوں ۔
18/فروری 2018 کو اس کا
پانچواں سنہرا سال مکمل ہورہاہے ،اس مناسبت سے پیغام مادر وطن کی پوری ٹیم کو اپنی
جانب سے گلہائے عقیدت وسلام پیش کرتا ہوں ۔اس دعا کے ساتھ کہ سدا یونہی یہ اخبار
لوگوں کی توجہ کا مرکز اصیل بنارہے ،اس کے ذریعہ عوام میں اتحادویگانگت کی فضا
قائم رہے اور ملک ووطن سے فرقہ پرستی کے خاتمہ ، لوگوں میں حب الوطنی اور گنگا
جمنی تہذیب برقرار رکھنے کا سبب بنا رہے ۔
پیغام مادر وطن کا
ادنی قاری وخادم
مقبول احمد سلفی
اسلامک دعوۃ سنٹر ، شمالی
طائف(سعودی عرب)
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔