نوید ضیاء تحریکی صدا اور
ایک روشن تاریخ کا نام ہے۔
میری نظر میں اخبار اور آئینہ دونوں ایک ہی چیز
کا نام ہے کیونکہ جو کام آئینہ کا ہے وہی کام اخبار کرتا ہے ، اگر کوئی اخبار
آئینی فریضہ انجام نہیں دیتا تو اخبار نہیں صرف تجارت ہے جس میں ملمع سازی تو
ہوسکتی ہے مگر حقیقت کا پرتو نہیں ہوگا۔ ہفت روزہ "نوید ضیاء " ہمیشہ
پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں اور بہت شوق سے پڑھتا ہوں کیونکہ یہ واقعی وہ اخبار ہے جو
حقیقت کا آئینہ دار ہے اور سماج ومعاشرہ کواپنے آئینے میں اس کا چہرہ دکھاتا ہے ۔
یہاں پر حقیقت بیانی، سماجی عکاسی ، دین ودنیا کی منظر کشی، عوامی بیداری ، روح
بدن کی مکمل سیرابی، حکمت و معانی کی دریافت اور قلم وکاعذ کی عظیم پاسبانی دلکش
انداز میں پائی جاتی ہے ۔ قابل مبارک ہیں نوید ضیاء کے تمام ذمہ داران و اراکین
جنہیں معیاری انداز میں لوح وقلم کی حکمرانی نصیب ہوئی ہے ۔اس ہفت واری اخبار کی
سالانہ اشاعت پر بالخصوص اس کے چیف ایڈیٹر محمد ابرار ظہیر صاحب جنکی علمی اور
فکری صلاحیت نے اخبار کو چار چاند لگا دیا ہے کی خدمت میں نہاں خانہ دل سے گلدستہ
تبریک پیش کرتا ہوں اس دعا کے ساتھ کہ اللہ ان کے علم میں مزید پختگی ، فکر میں
اصابت اور مشن میں کامیابی عطا فرمائے ۔
یقین مانیں یہ میں نہیں جم غفیر کہہ سکتا ہے کہ
نوید ضیاء ایک تاریخ رقم کر رہاہے جس کے صفحات باربار کھولے جائیں گے اور زبان پر
اس کےتذکرے عام رہیں گے۔ میں نےعمومی طور پر اخبار کو آئینہ کہاہے اور خصوصی طور
پر "نوید ضیاء " کو تاریخی باب کے ساتھ ایک تحریک کا بھی نام دیتا ہوں
یعنی نوید ضیاء ایک تاریخ اور ایک تحریک کا نام ہے جو بالکل اسم بامسمی ہے۔ نوید
بمعنی تحریکی صدا اور ضیاء بمعنی روشن تاریخ ۔
اس تحریک نے جہاں ایک طرف علماء کو قدر ومنزلت
کی نظر سے دیکھا تو دوسری طرف طلباء کو فکر و ہنر سے سنوارا، ایک جانب کتاب و سنت
کی خدمت کی تو دوسری جانب دنیا کی حقیقی صورت حال سے واقف کرایا، ایک طرف نوجوانوں
کو صحیح سمت دی تو دوسری طرف عوام کو بیدار کیا یہاں تک کہ پورے سماج وسوسائٹی یا
کہہ لیں سماج کے ہر طبقہ کو حقیقت کا آئینہ دکھایا۔
اس پرمسرت موقع پر رب العالمین سے دعا کرہاہوں
کہ اس اخبار کو استحکام وترقی دے ، اسے امت مسلمہ کے حق میں سدا نفع بخش بنائے اور
اس کے جملہ رضاکاروں و جملہ بہی خواہوں کو بہتر بدلہ عطا فرمائے ۔ آمین
قاری نوید ضیاء
مقبول احمدسلفی
داعی /اسلامک دعوۃسنٹر، شمالی طائف (سعودی عرب)
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔