Wednesday, June 1, 2016

چند سوالات

سوال : ثم آمین کہنا کیسا ہے ؟
جواب : ثم آمین کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال : اسلام میں تصویر اور ویڈیو بنانا کسیا ہے ؟
جواب : اسلام میں تصویر اور ویڈیو بنانا حرام ہے تاہم ضرورت کے تحت تصویر بنانا اورفائدے کی غرض سے ویڈیو بنانا جائز ہے۔

سوال : اللہ پاک کیوں ہر جگہ یہ کہتا ھے کہ اے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے پہلے موسی پر کتاب نازل کی گئی عیسی پر بھی تو انجیل نازل کی گئی ھے عیسی کو چھوڑ کر موسی کو کیوں ؟
جواب : اللہ تعالی نے قرآن میں جہاں موسی علیہ السلام پہ کتاب اتارنے کا ذکر کیا ہے وہیں دیگر پیغمبروں پہ بھی قرآن اتارنے کا ذکر کیا ہے ۔ قرآن کی آیت دیکھیں ۔

إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَىٰ نُوحٍ وَالنَّبِيِّينَ مِن بَعْدِهِ ۚ وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَعِيسَىٰ وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَارُونَ وَسُلَيْمَانَ ۚ وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُورًا(النساء:163)

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔