Tuesday, March 22, 2016

گل منجن کا استعمال

گل منجن کا استعمال
==============
مقبول احمد سلفی

گل تمباکو سے تیار کیا ہوا  ایک قسم کا منجن ہے ۔ اس کا وہی نقصان ہے جو سورتی، گٹکھا اور سگریٹ وغیرہ کا ہے ۔ طبی رپورٹ کے مطابق موسی گل میں 0.14 نیکوٹین ملا ہوتا ہے جو بیماری ہی نہیں موت کا سبب بنے والا ہے ۔اس کو ایک جملے میں یہ سمجھیں کہ اگر سگریٹ دھوئیں والا تمباکو ہے تو گل منجن بغیر دھوئیں والا تمباکو۔
اور ہم سب کو تمباکو کے نقصانات كا بخوبی اندازہ ہے ۔ اسلام نے حفظان صحت کا بہت بہترین نظام پیش کیا ہے ، اس کی روشنی میں جسم کو نقصان پہنچانے والی تمام چیزیں منع ہیں ۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :لاَ تُلْقُواْ بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ۔ (البقرة: 195)
ترجمہ : اپنے آپ کو ہلاکت ميں مت ڈالو۔
گل منجن گاؤں دیہات میں بہت عام ہے ۔ چھوٹی عمر سے لیکر بڑی عمر تک کے مرد و خاتون اس کا استعمال کرتے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ مولوی کا بھی طبقہ اس میں لت پت ہے ۔ اور تعجب اس بات پہ ہوتا ہے کہ ایسے لوگ اسے مکروہ کہتے ہیں یعنی گل منجن کے استعمال سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ صرف مکروہ ہے ۔ لاحول ولاقوۃ
فتاویٰ رضویہ جلد چہارم میں ص٥٨٧ تمباکو کو جسے کھینی کہا جاتا ہے منہ میں رکھنے کو روزہ توڑنے والا بتایاہے۔ گل بھی اسی قسم کی ہے، کھینی کی طرح، اس کا بھی لوگ استعمال کرتے ہیں اس لیے اس کا استعمال بھی مفسد صوم ہے۔
مسلمانو ! حلال و حرام اللہ کی طرف سے ہے نہ کہ مولوی کی طرف سے ، اگر کوئی مولوی گناہ کرے تو وہ جائز نہیں ہوجائےگا۔ اس لئے اللہ کے واسطے اپنے دین و ایمان کی حفاظت کریں اور حفظان صحت کا اسلام نے جو نظام پیش کیا ہے اس کی پیروی کریں ہمیشہ صحت مندبھی  رہیں گے اور رب کی خوشنودی بھی پائیں گے۔


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔