اسکولی بچیوں کا مرد کے سامنے پروگرام کرنا
بچیاں جو اسکول میں زیر تعلیم ہیں جنکی عمریں 10 سال سے کم ہیں
اسکول کے کسی بھی فنگشن کے وقت اوڈینس کے سامنے اسٹیچ پر پرفارمنس کرسکتی ہے جبکہ
اوڈینس میں مرد بھی ہوں۔
الجواب بعون اللہ الوھاب
اصلا تو یہی ہونا چاہئے کہ لڑکیوں کی تعلیم و تربیت اور فنکشن
معلمہ خواتین کے ذریعہ ہو۔ اور اسکول کے سارے فنکشن اسلامی حدود میں رہ کر ہوں۔
سوال میں مذکور پرفارمنس کی وضاحت نہیں ہے ۔ لڑکیوں کے لئے ناچ
گانے اور اس قبیل کے پرفارمنس کہیں بھی اور کسی کے سامنے بھی جائز نہیں۔ اوراگر
خالص لڑکیوں کا دینی پروگرام ہوتو اس میں مردوں کی اجازت نہیں ہونی چاہئے اور اگر
لڑکے اور لڑکیوں کا مخلوط پروگرام ہو تو یہ بھی شکل جائز نہیں ۔مجھے لگتا ہے کہ
سوال میں اسی مخلوط شکل کی طرف اشارہ ہے ۔
واللہ اعلم
مقبول احمد سلفی
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔