نور نام رکھنا کیساہے ؟
=============
نور الله تعالى كي صفت هے اور تمام صفات الہیہ بغیر اضافت کے کسی بندہ کو نام رکھنا کیسا ہے؟اور خاص کر تانیث کیلے آج کل رواج چل پڑھا
ہےبچھیوں کانام صرف نور رکھتے ھیں کیا یہ جائز ھے ؟رھنمائ فرمائیں شکریہ۔
الجواب بعون اللہ
پہلی بات تو یہ ہے کہ نور اللہ کی صفت ہے مگر اس بات میں اختلاف ہے کہ
نور اللہ کے اسمائے حسنی میں ہےکہ نہیں ۔ بلاشبہ اللہ تعالی زمین و آسمان کا نور ہے مگر نور اللہ کے
اسمائے حسنی میں سے ہونے کی صراحت نہیں ملتی ۔قرآن میں جہاں بھی کہیں نور کا ذکر
ہے وہاں اضافت کے ساتھ ہے مثلا نورالسماوات ، مستقل طور پہ نہیں ہے ۔ اور احادیث
کے ذریعہ بھی اللہ کے اسمائے حسنی میں سے نور کا ہونا ثابت نہیں ہوتا۔
قرآن نے نبی ﷺ کی تعلیمات کو بھی نور کہا ہے ۔اس
لئے نور نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، اگر لڑکی ہو تو اس کا نام نورہ رکھنا
چاہئے تاہم عبدالنور نام نہ رکھا جائے تو بہتر ہے ، کسی نے رکھ لیا ہے تو بدلنے کی
ضرورت نہیں ۔
واللہ اعلم
مقبول احمد سلفی
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔