ناخن کاٹنے اور دفن کرنے
سے متعلق
==================
سوال : کیا ہم دانت سے ناخن کاٹ سکتے ہیں جیساکہ آج کل لوگوں میں
عام ہے اور دوسرا سوال یہ ہے کہ ناخن کاٹ کر اسے کیا کیا جائے ، دفن کیا جائے یا
پھیک دیا جائے ؟
جواب :
جواب :
(1)اسلام میں کہیں دانتوں
سے ناخن کاٹنے کی ممانعت وارد نہیں ہے، لیکن چونکہ اسلام حفظان صحت پہ دھیان دلاتا
ہے ۔ اس لئے اگر دانٹ سے ناخن کاٹنے میں کوئی طبی نقصان کا پہلو نکلتا ہو تو اس سے
پرہیز کیا جائے اور اگر اس میں نقصان نہیں تو بھی دانت سے ناخن کاٹنا صحیح
نہیں لگتا کیونکہ ناخن میں گندگی ہوتی ہے اور گندی چیز کو منہ سے پکڑنا اور دانتوں
سے کاٹنا صحیح نہیں ہے ۔
فقہ حنفی میں لکھا ہوا ہے :
دانت سے ناخن کاٹنا مکرو ھےاور اس سےکوڑھ کا مرض ھوجانے کا اندیشہ ھے(عالمگیری جلد5 ، صفہ358)
میرے خیال سے دانت سے ناخن نہیں کاٹا جائے چاہے طبی پہلو سے نقصان ہو یا نہ ہو۔ البتہ عالم گیری میں مذکور کوڑھ کا مرض ہونے کا اندیشہ ہونے والی بات درست نظر نہیں آتی ۔
(2) رہی بات ناخن کو مٹی میں دفن کرنے کی تو اس میں کوئی حرج نہیں ، چاہے مٹی میں دفن کیا جائے ، یا کوڑاکرکٹ کی جگہ پھیک دیا جائے ۔

واللہ اعلم
مقبول احمد سلفی
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔