Monday, January 4, 2016

جبریل علیہ السلام کی عمر سے متعلق باطل حدیث

جبریل علیہ السلام کی عمر سے متعلق باطل حدیث
===================
جبریل علیہ السلام کی عمر سے متعلق ایک روایت اس طرح بیان کی جاتی ہے ۔
عن أبي هريرة قال: " سأل النبيّ صلى الله عليه وسلم جبريل عليه السلام فقال: يا جبريل كم عمّرتَ من السنين؟ فقال: يا رسول الله لست أعلم ، غير أن في الحجاب الرابع نجمًا يطلع في كل سبعين ألف سنة مرة ، رأيته اثنتين وسبعين ألف مرة ، فقال النبيّ صلى الله عليه وسلم : ( وعزة ربي أنا ذلك الكوكب ) .
ترجمہ: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے جبریل علیہ السلام سے پوچھا اے جبریل ! تمہاری کتنی عمر ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا : مجھے نہیں معلوم ، لیکن چوتھے پردے میں ایک ستارہ ہے جو ہر ستر ہزار سال میں ایک مرتبہ چمکتا ہے ۔ میں نے اسے بہتر ہزار مرتبہ دیکھا ہے ۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا: میرے رب کی عزت کی قسم ، وہ ستارہ میں ہی ہوں۔

یہ حدیث باطل اور جھوٹی ہے جسے نبی ﷺ کی منسوب کردیا گیاہے ، ذخیرہ احادیث میں اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ اس کو بعض صوفی اور نبی ﷺ کی شان میں غلو کرنے والے نے میلاد سے متعلق کتابوں میں درج کیا ہے ۔

اللہ تعالی جھوٹوں کو غارت کرے ۔ آمین  

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔