Saturday, January 23, 2016

برادرم طلحہ مغل صاحب کے سوالات

برادرم طلحہ مغل صاحب کے سوالات
==================


سوال نمبر (1)
Kuch Arsa pehly 1 bachi nay Quran e pak kay 4 aakhri Sapary hiffaz kiye thy,
phr kisi wajah say madrassa chor diya.
Abb kuch hafton say wo wohi 4 sapary hiffaz krny ki koshesh me hai magr woh dobara yad nahi ho pa rahy, agr kuch sab'bak yad b ho jay tou wo bad me aesy bhol jata hai jesy kbhi parha he na tha.
Abb wo bachi kya kry? Q k woh bht preshan hai k ALLAH Ta'aLa naraz hon gy Q K Woh hiffaz kar kay bhool chuki hai.
جواب : قرآن حفظ کرنا باعث شرف وفضیلت ہے اور اسے بھلا دینا بدنصیبی کی بات ہے ۔
مذکورہ بالاصورت میں اگر قرآن کا بھول جانا اس کی کوتاہی کی وجہ سے ہے ، یعنی یاد کرکے اس کبھی پڑھی نہیں تو اس مقدار میں گنہگار ہوگی جس مقدار میں اس سے خطا ہوئی ہے جس کا علم اللہ رب العزت کو ہے ۔ اور اگر اس نے کوتاہی نہیں کی ، حفظ شدہ قرآن بچانے کے لئے طاقت بھر کوشش کی تو ان شاء اللہ وہ گنہگار نہیں ہوگی ۔
لیکن قرآن بھول جانے والے کو نصیحت کرنا چاہئے تاکہ وہ کڑی محنت کرکے پھر سے اسے یاد کرلے۔
سمع رجلًا يقرأ من اللَّيلِ . فقال :يرحمُه اللهُ . لقد أذْكَرني كذا وكذا . آيةً كنتُ أسقطتُها من سورةِ كذا وكذا .(صحيح مسلم:788)
ترجمہ : نبی ﷺ نے ایک آدمی کو رات میں قرآن پڑھتے سنا تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فلاں شخص پر رحم کرے، اس نے مجھے فلاں فلاں آیتیں یاد دلا دیں جو مجھے بھلا دی گئی تھیں۔

سوال نمبر (2)
ایسے والدین کے لئے کیا حکم ھے جو غریب ھونے کی وجہ سے اپنی بچی کو جھیز نہیں دے سکتے، تو کیا وہ اپنے امیر رشتہ داروں سے مدد مانگ سکتے ھیں؟
جواب : والدین کو چاہئے کہ وہ ایسے دیندار لڑکی کا انتخاب کرے جو جہیز کے بغیر شادی کرے کیونکہ مروجہ جہیز ناجائز ہے ۔ اسلام میں بیٹی کی شادی بہت آسان ہے مگر لوگوں نے اسے مشکل بنا دیا ہے ۔
بہر صورت والدین کو دیندار لڑکے کا انتخاب کرنا چاہئے کیونکہ شادی کا یہی معیار ہے ، اور شادی میں آنے والے مصروفات کے لئے رشتہ دار، بیت المال اور عوام کی مدد لے سکتا ہے ۔


سوال نمبر(3)
کیا یہ سچ ھے کہ دنیا کی زندگی کی یہ آخری صدی ھے؟
جواب : یہ سراسر غلط بات ہے کہ قیامت اس صدی میں آئے گی ۔ قرآن وحدیث میں قیامت کی بے شمار نشانیاں بتلائی گئی ہیں ، چھوٹی چھوٹی تو بے شمار نشانیاں ظاہر ہوگئیں مگر بڑی بڑی بہت ساری نشانیاں ابھی باقی ہیں ۔ نیز قیامت کب آئے گی اس کا علم صرف اور صرف اللہ تعالی کو ہے ، اس لئے اس بارے میں سوال نہیں کرناچاہئے۔


کتبہ
مقبول احمد سلفی


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔