Thursday, January 14, 2016

وراثت کی تقسیم سے متعلق

وراثت کی تقسیم سے متعلق

Sawal : Walid ky inteqal k bad Warasat taqseem nhi hui or walid k bad unky business ko baiton ne sanbhala , khoob mehnat ki or property banai , UB jb walid ki warasat taqseem hogi to kia woh baap ki zindagi me jitni property thi srf usi me se taqseem hogi ya Jo baiton ne baap ky business ko agay brha kr property banai us me se taqseem hogi !!


جواب :
اولا وراثت کی تقسیم میں تاخیر نہیں کرنا چاہئے کیونکہ سب کے اپنے اپنے حقوق ہوتے ہیں۔
ثانیا اگر معاملہ ایسا ہی ہے جیساکہ سوال میں مذکور ہے تو اس میں بیٹوں کو چاہئے کہ وہ اپنی محنت کی اجرت لے لے اور بقیہ مال وراثت میں شامل کرے کیونکہ یہ والد کی تجارت سے نفع ہوا ہے تو یہ والد کی میراث ہوئی ، اس لئے ان منافع کے ساتھ میراث تقسیم ہوگی ۔
چند باتیں مزید دھیان میں رہے ۔
(1) تجارت میں سے محنت کرنے والوں کو زمان و مکان کے حساب سے مناسب اجرت دی جائے گی ۔
(2) اگر کام کرنے والوں نے بغیر اجرت کے کام کرنے کی نیت کی تھی تو پھر کچھ بھی اجرت نہ لے ۔
(3)اور اگر کسی عامل (بیٹا) نے اس میں اپنا مال دےکرتجارت میں شرکت کی تھی تو وہ حق شریک لے لے ۔


واللہ اعلم


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔