Tuesday, January 19, 2016

سونےکے آداب

سونےکے آداب
➰➰➰➰➰➰➰➰
مقبول احمد سلفی

1باوضو سونا:
سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنھما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :'' ان جسموں کو پاک کرو اللہ تمہیں پاکیزگی عطا فرمائے ۔ جو بندہ بھی طہارت کی حالت میں سوئےیقیناً ایک فرشتہ اس کے ساتھ رات بسر کرتا ہے ۔
جب بھی وہ شخص رات کے کسی وقت کروٹ بدلتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے : '' اے اللہ !اپنے بندے کو معاف فرما ، یقیناً وہ باوضو سویا تھا ''
( الترغیب والترھیب کتاب النوافل1/408 ، 409 ۔ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے حسن قرار دیا ہے ۔ صحیح الجامع الصغیر 3936 )

2بستر جھاڑنا :
سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بستر پر جائے تو اپنا بستر جھاڑے، اس لئے کہ وہ نہیں جانتا ہے کہ کیا چیز اس کے پیچھے اس میں داخل ہوگئی ہے۔ پھر کہے "باسمک رب وضعت جنبي وبک أرفعه إن أمسکت نفسي فارحمها وإن أرسلتها فاحفظها بما تحفظ به عبادک الصالحين" :یعنی اے پروردگار تیرے ہی نام سے میں نے اپنا پہلو رکھا، اور تیری ہی مدد سے میں اسے اٹھاؤ نگا۔ اگر تو میری روح کو قبض کرے تو اس پر رحم فرما اور اگر اس کو چھوڑ دے تو اس کی حفاظت کر جس طرح کہ تو نیکوکاروں کی حفاظت کرتا ہے ۔ صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1270

3سوتے وقت کیا پڑھنا چاہیے؟
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ جب وہ اپنے بستر پر لیٹنے کا ارادہ کرے تو وہ ( اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْکَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِرَسُولِکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ فَإِنْ مَاتَ مَاتَ عَلَی الْفِطْرَةِ) پڑھے (صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2383)

4سونے اور سو کر اٹھنے کی دعا:
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو جب اپنے بستر پر جاتے تو دایاں ہاتھ اپنے دائیں رخسار کے نیچے رکھتے پھر فرماتے۔ اللَّهُمَّ بِاسْمِکَ أَمُوتُ وَأَحْيَا ۔ اور جب نیند سے بیدار ہوتے تو فرماتے الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ۔ (صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1264)
5سوتے وقت معوذتین پڑھنا:سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لے جاتے تو اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونکتے اور معوذات پڑھ کر اپنے جسم پر دونوں ہاتھوں کو مل لیتے۔ (صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1269)

6سوتے وقت تسبیح ،تحمید اور تکبیر:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم دونوں کو وہ چیز نہ بتا دوں جو تم دونوں کے خادم سے بہتر ہے جب تم دونوں اپنے بستر پر جاؤ، تو اللہ اکبرتینتیس بار اور سبحان اللہ تینتیس بار اور الحمد اللہ تینتیس بار کہو، تو یہ تمارے لئے خادم سے بہتر ہے۔ (صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1268)

7سوتے واقت آیت الکرسی کا پڑھنا:
ابوھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتےہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :سورۃ البقرۃ میں ایسی آیت ہے جو کہ قرآن کی سردار ہے وہ جس گھرمیں بھی پڑھی جاۓ اس سے شیطان نکل بھاگتا ہے وہ آیۃ الکرسی ہے ۔

8رات کو اگر آنکھ کھل جائے:
سیدناعبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہےانہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص رات کو جاگ اٹھے۔ پھر یہ کہے :
'' لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ. الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ ''
پھر دعا مانگے یا یوں کہے یا اللہ مجھ کو بخش دے تو اس کی دعا قبول ہو گی۔
اگر وضو کرے اور نماز پڑھے تو نماز قبول ہو گی۔(صحیح بخاری کتاب التھجد)

9نیند میں بےچینی،گھبراہٹ اور وحشت کی دعا:
"أعُوذُ بِكَلِمَاتِ الله التَّامَّةِ من غضَبِهِ وعِقَابِهِ، وشرِّ عِباده، ومن هَمَزاتِ الشَّياطين وأن يَحْضُرُون" .
"میں اللہ کے مکمل کلمات کے ذریعےپناہ مانگتا ہوں،اس کی ناراضگی سے اور اس کی سزا سے،اور اس کے بندوں کے شر سے،اورشیطانوں کے وسوسہ ڈالنے(یعنی گناہوں پر ابھارنے اور اُکسانے) اور ان کے میرے پاس آنے سے"
(ابوداؤ،ترمذی، صحيح الترمذي 3/171)

اگر ان باتوں پہ عمل کرے تو ان شاء اللہ پرسکون نیند آئے گی اور اللہ تعالی اپنی حفاظت میں رکھے گا۔
آپ کا خیرخواہ
〰〰〰〰〰〰〰〰




0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔