Sunday, November 22, 2015

لڑکی والوں کے لئے خوشخبری

لڑکی والوں کے لئے خوشخبری
================

🌹بشـــرى لأبــي البنــــات🌹

قــال رسول الله ﷺ:
 “ من كان له ثلاثُ بناتٍ أو ثلاثُ أخَواتٍ أو ابنتانِ أو أُختانِ فأحسَن صُحبتَهنَّ واتَّقى اللهَ فيهنَّ دخل الجنة” (صحيح ابن حبان446)
ترجمہ :نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا:۔ ”جس شخص کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں یا دو بیٹیاں یا دو بہنیں ہوں اور وہ ان کیساتھ احسان اورہمدردی کرے توان کی بدولت وہ جنت میں داخل ہوگا”


وقــال النبي ﷺ:
 “من عال جاريتَيْن حتَّى تبلغا جاء يومَ القيامةِ أنا وهو وضمَّ أصابِعَه “
 صحيح مسلم 2631
ترجمہ : رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، ''جس نے دو بچیوں کے بالغ ہونے تک ان کی پرورش کی تو میں اور وہ شخص قیامت کے دن اس طر ح آئيں گے۔'' پھر آپ صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہ وسلم نے اپنی دونوں انگلیاں ملاکر دکھائیں۔


وقــال النبي ﷺ:
 “ لا تَكْرَهوا البَناتِ فإنَّهنَّ المُؤْنِساتُ الغالياتُ “
 السلسلة الصحيحة 7 / 627
 ترجمۃ : تم لڑکیوں سے نفرت نہ کرو کیونکہ یہ محبت کرنے والی اور نفیس و طیب ہیں ۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ


قــال يعقوب بن بُختان :
  “وُلِدَ لي سبعُ بنات، فكنتُ كلَّما وُلِدَ لي ابنةٌ دخلتُ على أحمد بن حنبل،
 فيقول لي: (يا أبا يوسف ! الأنبياء آباء بنات). فكان يُذهِبُ قولُه هَمِّي”
 ذكره الإمام ابن قيّم الجوزية في تحفة المودود: 31 .
ترجمہ : یعقوب بن بختان نے کہا:
مجھے سات لڑکیا پیدا ہوئیں ، تو جب جب مجھے لڑکی پیدا ہوتی تو میں احمد بن حنبل کے پاس جاتا ۔ تو آپ مجھے کہتے : اے ابویوسف! انبیاء لڑکیوں کے باپ ہواکرتے تھے ۔ اس سے میرا غم دور ہوجاتا تھا۔


اسے امام ابن قیم الجوزیہ نے تحفۃ المولود میں ذکر کیا ہے ۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔