Monday, October 19, 2015

الیکٹرک شاٹ کے ذریعہ کیڑے مارنا

الیکٹرک شاٹ کے ذریعہ کیڑے مارنا
=================
فتوی نمبر:5176


سوال : الیکٹرک شارٹ کے ذریعہ کیڑے مکوڑے مارنے کا کیا حکم ہے؟ واضح رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خوش اسلوبی کے ساتھہ قتل کرنے اور ذبح کرنے کا حکم ديا ہے؟


جواب : یہ کیڑے مکوڑے بالفعل موذی ہوں، اور ان کی ایذاء رسانی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے الیکٹرک شارٹ کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہ ہو، تو اس کے ذریعے قتل کرنا جائز ہے، اور یہ حکم ضرورت کے تحت خوش اسلوبی سے قتل کرنے کے حکم سے مستثنی ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عمومیت پر دلالت کرتا ہے کہ : پانچ جانور بہت برے ہیں ، انہیں حرم کے باہر اور اندر بھی قتل کیا جائیگا: کوّا، چیل، بچھو، چوہا، اور پاگل کتا۔
اور اس لئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکھی کو مشروب میں ڈبونے کا حکم فرمایا، جبکہ اس عمل سے اس کے مرجانے کا بھی امکان ہے۔


وبالله التوفيق۔ وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلم۔


علمی تحقیقات اور فتاوی جات کی دائمی کمیٹی


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔