Monday, September 14, 2015

ایام تشریق کی تعیین

ایام تشریق کی تعیین

مقبول احمد سلفی
اس بات پہ تمام فقہاء کا اتفاق ہے کہ کہ ایام تشریق تین دن ہیں، مگر وہ تین دن کون کون سے ہیں؟ 
ان کی تعیین میں اختلاف پایا جاتا ہے.
 پہلا قول یہ ہے کہ ایام تشریق گیارہ، بارہ اور تیرہ ذی الحجہ ہے۔
 دوسرا قول یہ ہے کہ دس (یوم النحر)، گیارہ اور بارہ ہے۔
ان دونوں اقوال میں راحج قول پہلا ہے کہ ایام تشریق 11، 12، اور 13 ذی الحجہ ہے. زیادہ تر اہل علم کا رحجان اسی جانب ہے. 
اس قول کے راحج ہونے کی ٹهوس دلیل موجود ہے. 
دلیل یہ ہے: 
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
"
يوم عرفة ويوم النحر وأيام التشريق عيدنا أهل الإسلام، وهي أيام أكل وشرب".
(
رواه أبو داود والنسائي والترمذي وقال: حديث حسن صحيح)
ترجمہ : عرفہ کا دن، قربانی کا دن،اور ایام تشریق کے ایام ہماری عید ہیں اور یہ کهانے پینے کے ایام ہیں. 
*
اس حدیث کو امام ترمذی نے حسن صحیح کہا ہے. 
*
شیخ البانی نے اسے صحیح الترمذی میں 773 نمبر کے تحت درج کیا ہے. 
اس حدیث میں عید کے دن کو ایام تشریق سے الگ کیا گیا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ ایام تشریق عید کے بعد سے تیرہ تاریخ تک ہے. 
اس معنی کی اور بهی روایات ہیں مگر استدلال کے لئے یہ ایک روایت ہی کافی ہے.
والله أعلم


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔