Thursday, July 23, 2015

تعارف مقبول

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

میں الحمد للہ بخیرہوں اورآپ تمام لوگوں کی اللہ پاک سے خیریت کی دعا کرتی ہوں۔

الحمد للہ مجھ ناچیز سے دین کا کام جتنا ہورہا ہے میں کر رہی ہوں ، دروس کا سلسلہ ، فیس بوک پہ دعوتی کام اور اسی طرح حسب طاقت واٹس اپ بھی دینی کام کررہی ہوں ۔
خاص بات یہ ہے کہ میرے رابطہ میں پاک و ہند کے علاوہ خیلجی ممالک کے بڑے بڑے علمائے کرام بھی ہیں جن سے میں بھرپور استفادہ کرتی ہوں۔ بالخصوص ایک نوجوان عالم دین / شیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ جو اس وقت سوشل میڈیا پہ کافی چھائے ہوئے ہیں ، ان کی انوکھی اور ہرقسم کی پوسٹ سے کافی سارے لوگوں کی اصلاح ہورہی ہے ۔ واٹس اپ  پہ ان کی بے شمار خدمات ہیں ، کتنے سارے گروپ چلاتے ہیں ، اورکتنے گروپ والوں نے آپ سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے میں شامل کیا ہوا ہے ۔ اسی طرح فیس بوک پہ ان کا اوپن گروپ"اسلامیات " کے نام سے ہے ۔ جو محض اس مقصد کے لئے انہوں نے بنایا کہ نوجوان طبقہ جو انٹرنٹ پہ بے راہ روی کا شکارہے ، انہیں اپنی جانب مائل کرے اوراسلام کا آئینہ داربنائے ۔
آپ محترم سےاس گروپ کے لئے  میں نے بھی اجازت لے لی ہے تاکہ ہم لوگوں کی بھی اصلاح ہوجائے ،یہاں اس گروپ میں آپ لوگ دین سے متعلق کسی قسم کا سوال ان سے پوچھ سکتے ہیں۔
آپ سرزمین ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں، آپکی فراغت ہند کے مایہ ناز سلفی ادارہ جامعہ سلفیہ سے ہوئی ، پڑھنے ہی کے زمانے سے فن خطابت و صحافت میں منفرد تھے ، اور آج بھی شہرت کی بلندیوں پہ فائز ہیں۔ اخبارات وجرائد کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ ماشاء اللہ ان کی اسلامی شاعری بھی جاندار ہے ، کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ جامعہ سلفیہ کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے اردو میں بی اے آنرس کیا۔ پھر دعوتی میدان میں انہوں نے قدم رکھا۔ نیپال کی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے داعی بن کر کئی سال تک تبلیغ کرتے رہے ، پھر سعودی عرب شعبہ تبلیغ میں آگئے۔اور بروقت یہیں طائف شہر کے دعوہ سنٹر میں ہیں۔ انہوں نے اپنے سحرانگیر بیان سےکتنے لوگوں کو اہل حدیث بنایا اور سوسے زیادہ غیرمسلموں کو اسلام میں داخل کیا ۔ فللہ الحمد والمنۃ ۔
ہم شیخ محترم کا اس گروپ میں والہانہ خیر مقدم کرتے ہیں۔ اوراللہ تعالی سے دعاکرتے ہیں کہ آپ کو ہمارے لئے زیادہ سے زیادہ وقت مل سکے تاکہ خوب خوب فائدہ اٹھایا جاسکے ۔
نہایت تشکر وامتنان کے ساتھ
آپ سب کی دینی بہن
صائمہ شفیق سلفی
گروپ اڈمن



0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔