Sunday, July 12, 2015

عید الفطر کے بعض مسائل

عید الفطر کے بعض مسائل
مقبول احمد سلفی
(1) عید کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں ، نظر آنے پہ دعا پڑھیں:
  (السلسلہ الصحیحہ: 1816)«اَللّٰھُمَّ اؑھلَّه عَلَیْنَا بِالْأمْنِ وَالْإیْمَانِ وَالسَّلا مة وَالْإسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّك اللّه» 
(2) عید کی نماز سے پہلے پہلے فی کس ڈھائی کلو اناج گھر کے چھوٹے بڑے تمام لوگوں کی طرف سے نکال کے فقراء و مساکین کو دیدیں ۔
(3) چاند رات سورج ڈوبنے سے لیکر نماز عید تک تکبیر پڑھیں، تکبیر کے الفاظ یہ ہیں :
اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الااللہ ، واللہ اکبر اللہ اکبر و للہ الحمد
مردحضرات بآواز بلند پڑھیں اور خواتین پست آواز میں ۔
(4) عید کے دن روزہ رکھنا منع ہے ۔
(5) عید کے دن غسل کریں ، اور عمدہ یا صاف ستھرا لباس زیب تن کریں، اور خوشبو استعمال کریں۔
(6) طاق کھجور کھاکر عید گاہ جانا مسنون ہے ۔
(7) پاپیادہ عیدگاہ جائیں، راستہ بھر تکبیر پڑھیں، اور لوٹتے وقت دوسرا راستہ اختیار کریں۔
(8) عید کی نماز صحرا میں ادا کی جائے البتہ ضرورت کے تحت مسجد میں بھی ادا کی جاسکتی ہےجیساکہ بارش کی وجہ سے نبی ﷺ نے مسجد میں عید کی نماز پڑھی ہے ۔
(9) خاتون حضرات  کوبھی عید گاہ جانا چاہئے یہاں تک کہ حائضہ  کوبھی ۔
(10) عیدگاہ میں عید کی نماز سے پہلے یا اس کے بعد کوئی نماز نہیں ہے ، اسی طرح عید کی نماز کے لئے اذان و اقامت بھی نہیں ہے ۔
(11) عید کی نماز کے بعد خطبہ سنیں پھر وہاں سے جائیں۔
(12) اگر جمعہ کے دن عید کی نماز پڑجائے تو اس دن جمعہ کی نمازبھی پڑھ سکتے ہیں یاپھر ظہر ہی ادا کرنا کافی ہوگا۔
(13) اگر کسی کی عید کی نماز چھوٹ جائے تو عید کی نماز کی طرح ادا کرلے ، چند لوگ ہوں تو جماعت قائم کرلے ۔
(14) عید کے دن ایک دوسرے کو بایں الفاظ مبارکبادی دی جائے :
تقبل اللہ منا ومنک( اللہ تعالیٰ ہم سب کی عید اور دیگر اعمال صالحہ قبول فرمائے)۔
(15) شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ عید کے دن اگر لوگ ایک دوسرے سے معانقہ کریں تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔

  (16) عید کے دن خوشی کے اظہار میں جائز کھیل کا مظاہرہ کرے تو کوئی مضائقہ نہیں۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔