Sunday, June 7, 2015

رمضان میں لوگوں کے اقسام

رمضان میں لوگوں کے اقسام
=================
مقبول احمد سلفی
کتنے ایسے لوگ ہیں جو اس وجہ سے خوش ہورہے ہیں کہ رمضان کی سعادت نصیب ہوگی۔
کتنے ایسے بھی لوگ ہیں جو اس وجہ سے غمزدہ ہونا شروع ہوچکے ہیں کہ بھوک و پیاس کی شدت برداشت کرنی پڑے گی ۔
بعض لوگوں کے کام اس طرح کے ہوتے ہیں کہ اس میں روزہ رکھنا دشوار ہوتا ہے۔
اور کتنے ایسے بھی بدنصیب ملیں گے جو اس وجہ سے خوشی منارہے ہیں کہ انہیں روزہ داروں کے سامنے کھانے کو ملے گا۔

ہم میں سے ہر کسی کو جائزہ لینا ہے کہ مذکورہ بالا کس قسم سے ہیں ۔
اگر ہم پہلی قسم سے تعلق رکھتے ہیں تو قابل مبارک باد ہیں ، دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو رمضان المبارک کی ہرسعادت اور ہرخیروبرکت سے نوازے اور ہمیں بھی ان لوگوں میں سے بنائے ۔
دوسری قسم کے لوگوں کے لئے صرف اور صرف محرومی ہے ، دنیا میں بربادی ہے اور آخرت میں رسواکن عذاب ہے ۔ اس لئے ایسے لوگوں کو اللہ تعالی سے سچی توبہ کرنا چاہئے اوراس کے حکموں پہ چلنا چاہئے ۔
تیسری قسم کے لوگوں کو چاہئے کہ ایسا پیشہ اختیار کرے جس سے روزہ پر اثرنہ پڑے، یا کم از کم رمضان میں اپنے اس عمل سے رک جائے جس سے روزہ پر اثر پڑتا ہو۔ اور اللہ سے امید وابستہ رکھنا چاہئے ، وہی روزی دینے والا ہے ۔
چوتھی قسم کے لوگ پرلے درجے کے بدنصیب ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو کفار کی روش اختیار کرتے ہیں اور ان کی تقلید میں اہل ایمان کو کوستے اور ان کی استہزاء کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اپنی گھناؤنی حرکتوں سے باز آنی چاہئے اور قہر الہی سے پناہ مانگنی چاہئے ۔

اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ ہمیں سچا پکا مسلمان بنا ، شریعت اسلامیہ پر کاربند بنا، مصائب و آلام میں صبر کی توفیق دے، اور رمضان المبارک کی قدر کرنے ، اس کی برکتوں سے لطف اندوز ہونے والا بنا۔ آمین یارب العالمین





0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔