Tuesday, June 16, 2015

روزہ رکھنے سے متعلق لوگوں کے اقسام

روزہ رکھنے سے متعلق لوگوں کے اقسام

(1)
روزہ ہر عاقل بالغ قادر مقیم مسلمان مرد و عورت پر واجب ہے ۔
(2)نابالغ بچے ، بچی پر روزہ واجب نہیں لیکن عادت ڈالنے کے لئے ان سے روزہ رکھوایا جائے گا اگر وہ روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہوں ۔
(3)مریض اگر روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اس کو رخصت ہے مگر وہ بعد میں اس کی قضا کرے گا ۔
(4)مجنون (دیوانہ / پاگل) روزہ کا مکلف نہیں ہے ۔
(5) روزہ سے عاجز آنے والا مثلا دائمی مریض اور بوڑھا مرد یا بوڑھی عورت: ان پر واجب ہے کہ ہر دن کے بدلے کسی مسکین کو کھانا کھلایا کرے، اسے نصف صاع گندم یا کھجور یا چاول یا کوئی دوسری چیز دے جو اس کے گھر والے کھاتے ہیں، بشرطیکہ وہ اس پر قادر ہوں ۔
(6) حمل والی اور دودھ پلانے والی عورتوں کو نقصان کے پیش نظر روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے اور جب آسانی پیدا ہو تو اس کی قضا کر لے ۔
(7) حیض اور نفاس والی عورتیں بھی حالت حیض و نفاس میں روزہ چھوڑیں گی اور بعد میں قضا کریں گی۔
(8) مضطر جو کسی سبب روزہ توڑنے پہ مجبور ہوجائے مثلا غرق ہونے یا جلنے سے بچانے کے لئے روزہ افطار کرنے پر مجبور ہو جائے تو اسے چائیے کہ بعد میں اس کی قضا کر لے ۔
(9) ویسے تو مسافر کے لئے افطار اور روزہ دونوں کا اختیار ہے مگر افضل صورت یہ ہے کہ اگر سفر کے سبب روزہ رکھنا باعث مشقت نہ ہو تو روزہ رکھ لے وگرنہ افطار کر لے اور بعد میں اس کی قضا کر لے ۔


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔