Wednesday, December 21, 2016

اللہ کے ذکر سے برکت

اللہ کے ذکر سے برکت
=============
مقبول احمد سلفی

بخاری شریف کے حوالے سے ایک حدیث بیان کی جاتی ہے کہ اللہ کے ذکر سے برکت آتی ہے اس حدیث کو کچھ لوگوں نے جھوٹی سمجھ لیا تو کچھ دوسرے لوگوں نے عجیب وغریب تبصرہ کیا اس وجہ سے آگاہی کے طور پریہاں بیان کیا جاتا ہے ۔
یہ حدیث اردو میں اس طرح بیان کی جاتی ہے :
((حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا:
اللہ فرماتا ہے! میرے ذکر کے لئے وقت نکالو، میں تمہارے کام میں برکت عطا کروں گا،
ورنہ دنیاوی کاموں کی کثرت تم پر اس قدر مسلط کروں گا کہ تمہیں فرصت ہی نہ ہوگی اور سکون سے محروم رہو گے.))
اس حدیث کے حوالے میں صحیح بخاری لکھا ہے ۔

یہ جو حدیث ہے اس میں دو غلطیاں ہیں ۔
(1) معنوی غلطی ۔
(2) حوالہ غلط ہے ، یہ حدیث صحیح بخاری میں موجود نہیں ہے ۔
اب حدیث کے الفاظ  اوراس کا صحیح ترجمہ دیکھیں ۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: يَا ابْنَ آدَمَ تَفَرَّغْ لِعِبَادَتِي أَمْلَأْ صَدْرَكَ غِنًى وَأَسُدَّ فَقْرَكَ وَإِلَّا تَفْعَلْ مَلَأْتُ يَدَيْكَ شُغْلًا وَلَمْ أَسُدَّ فَقْرَكَ(صحيح الترمذي:2466)
ترجمہ: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ فرماتاہے : ابن آدم! تومیری عبادت کے لیے یکسو ہوجا، میں تیرا سینہ استغناء وبے نیازی سے بھردوں گا، اور تیری محتاجی دور کروں گا، اور اگر تو نے ایسا نہ کیا تومیں تیرا دل مشغولیت سے بھردوں گا اور تیری محتاجی دور نہ کروں گا۔
حوالہ : اس حدیث کوامام احمد نے، امام حاکم نے ، ابن ماجہ نے، ابن حبان نے، بیہقی نے اور ترمذی نے روایت ہے ۔
حکم : یہ روایت صحیح ہے ۔
نصیحت : اس حدیث سے خاص ذکر پہ استدلال کرنا اور مخصوص قسم کے اذکار کو کسب رزق بتلانا صحیح نہیں ہے ۔ ہاں یہ بات اپنی جگہ صحیح ہے کہ ہرنیکی سے رزق میں برکت اور اللہ کی طرف سے فراخی وکشادگی آتی ہے اور اللہ کا ذکر بھی نیکی ہے ،  مگر اپنی جانب سے ذکر مخصوص کرکے کہنا کہ اس ذکر سے خوشحالی آتی ہے صحیح نہیں ہے ۔ 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔