Sunday, April 5, 2015

نماز میں سینے پہ ہاتھ باندھنے والا دعوی ثابت اور ناف کے نیچے باندھنے والا دعوی مردودوباطل

نماز میں سینے پہ ہاتھ باندھنے والا دعوی ثابت اور ناف کے نیچے باندھنے والا دعوی مردودوباطل

نمازمیں سینے پرہاتھ باندھنااحادیث صحیحہ وصریحہ سے ثابت ہے اس کے باوجود بھی احناف حضرات لوگوں کواس سنت پرعمل کرنے سے روکتے ہیں بلکہ اس کامذاق بھی اڑاتے ہیں ،اس سلسلے میں درج ذیل نکات انتہائی غورطلب ہیں :

(
١): نمازمیں سینے پرہاتھ باندھنے کافتوی احناف کے بقول امام شافعی رحمہ اللہ نے بھی دے رکھاہے جیساکہ فقہ حنفی کی سب سے مستندکتاب''ہدایة''میں بھی اس بات کاذکرہے (دیکھئے ہدایہ:ج ١ص٤٧)،اورایک روایت کے مطابق امام احمد رحمہ اللہ کابھی یہی فتوی ہے جیساکہ احناف کے بہت بڑے عالم علامہ محمدحیات سندی رحمہ اللہ نے اپنے رسالہ ''فتح الغور'' میں ص٦٦پر لکھاہے،اوراحناف حضرات لوگوں کوسمجھاتے رہتے ہیںکہ چاروں اماموں کی تمام باتیں حق ہیں ،اگرمعاملہ ایساہی ہے توپھراحناف کواس مسئلہ کے خلاف اپنی زبان بند رکھنی چاہئے کیونکہ احناف ہی کے بقول یہ امام شافعی اورامام احمدرحمہمااللہ کابھی فتوی ہے اوریہ دونوں امام ان ائمہ اربعہ میںسے ہیں جن کی ساری باتیں احناف کے نزدیک حق ہواکرتی ہے ۔

(
٢):نمازمیں زیرناف ہاتھ باندھنے کی احادیث کوائمہ حدیث میں سے کسی نے بھی صحیح نہیں کہاہے بلکہ ان احادیث کے ضعیف ہونے پرپوری امت کااجماع ہوچکاہے جیساکہ امام نووی رحمہ اللہ نے صراحت کی ہے (شرح مسلم:ج١ص١١٥)،اورامت کااجماعی فیصلہ کبھی غلط نہیں ہوسکتا(مستدرک حاکم )۔
اس کے برخلاف سینے پرہاتھ باندھنے کی احادیث کوائمہ حدیث میں سے کئی ایک نے صحیح قراردیاہے مثلاًامام ابن خزیمہ رحمہ اللہ نے (صحیح ابن خزیمہ ج 1ص243)۔

(
٣):نمازمیں زیرناف ہاتھ باندھنے کی بنسبت سینے پرہاتھ باندھنے کی احادیث نہ صرف یہ کہ صحیح ہیں بلکہ تعداد میں بہت زیادہ ہیں جیساکہ اس رسالے کے مطالعہ سے معلوم ہوگا۔

(
٤):احناف کاکہناہے کہ خواتین سینے پرہاتھ باندھیں (منیة المصلی :ص107)۔کوئی ان سے پوچھے کہ خواتین کے لئے اس خصوصی عمل کاثبوت کہاں ہے؟قیامت کی صبح تک کوئی حنفی اس کاثبوت نہیں دے سکتا،کیونکہ جن احادیث میں سینے پرہاتھ باندھنے کاذکرہے ان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کافعل منقول ہے ،اوریہ حدیثیں اگرخواتین کے لئے سینے پرہاتھ باندھنے کی دلیل ہیں تومردوں کے لئے بدرجہ اولی دلیل ہوں گی۔
نمازمیں سینے پرہاتھ باندھنے کی احادیث صحیحہ بہت زیادہ ہیں جبکہ زیرناف ہاتھ باندھنے کی ایک بھی صحیح حدیث موجود نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ احناف حضرات مجبور ہوکر باجماع امت ضعیف اورمردود قرار دی گئی روایات کوپیش کرتے ہیں حتی موضوع ومن گھڑت روایت تک کوبھی ہاتھوں ہاتھ لے لیتے ہیں ،اوراسی پربس نہیں بلکہ عوام کودھوکہ دینے کے لئے بعض اہل علم کے اقوال کوحدیث کے نام سے پیش کرتے ہیں اوران سب سے بھی کام نہیں چلتا توخود ہی حدیث گھڑکے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کردیتے ہیں ، چنانچہ ''جاء الحق''نامی کتاب کے مؤلف نے نمازمیں زیرناف ہاتھ باندھنے کی چودہ احادیث پیش کرنے کادعوی کیاہے ان میں :


نمبر(١)کے تحت جوحدیث ہے وہ حنفیوں کی گھڑی ہوئی ہے کیونکہ اس کے لئے مصنف ابن ابی شیبہ کاحوالہ دیاگیاہے جبکہ اس کتاب میں یہ حدیث موجود ہی نہیں ہے ۔
نمبر(٢)اورنمبر(١٣)کے تحت جواحادیث ہیں وہ بھی موضوع ومن گھڑت ہیں ،ان کی اسنادمیں ایسے رواة ہیں جن پرمن گھڑت احادیث بیان کرنے کاالزام ہے۔
نمبر(٣)سے نمبر(١٠)جوروایات مذکورہیں وہ درحقیقت ایک ہی حدیث ہے جو''عبدالرحمن بن اسحاق الواسطی الکوفی '' کی بیان کردہ ہے،اس راوی اور اس کی بیان کردہ اس حدیث کے ضعیف ہونے پرپوری امت کااتفاق ہے۔
نمبر(١١)،(١٢)،(١٤)کے تحت جن باتوں کواحادیث کہاگیاہے وہ درحقیقت احادیث نہیں بلکہ ابراہیم نخعی کاقول ہے جسے جھوٹ بول کرحدیث کے نام سے پیش کیاگیاہے۔


قارئین کرام یہ احناف کی کل کائنات ہے جسے ''جاء الحق'' کے مرتب نے پیش کیاہے اس کے اس مؤلف نے یہ باورکرانے کی کوشش کی ہے کہ سینے پرہاتھ باندھنے کی احادیث نہ توکتب ستہ میں ہیں اورنہ ہی اورکسی کتاب میں بلکہ یہ حدیث صرف بلوغ المرام میں ہے جوکہ تیس یاچالیس اوراق کارسالہ ہے ،حلانکہ یہ ساری باتیں جھوٹ اورمحض جھوٹ ہیںکیونکہ نمازمیں سینے پرہاتھ باندھنے کی احادیث کتب ستہ کی بعض کتابوں اوردیگربہت سی کتب احادیث میں موجودہیں ، جاء الحق کے مؤلف ہی کی طرح ''حدیث اوراہل حدیث '' کے مؤلف نے بھی زیرناف ہاتھ باندھنے کی بے بنیاد احادیث کی فہرست پیش کی ہے۔
ان تمام مقلدوں کی خدمت میں عرض ہے جو یہ کہتے ہیں کہ سینے پر ہاتھ باندھنے والی حدیث صحاح ستہ میں نہیں ہے اور اگر کسی حدیث میں ہے بھی تو ضعیف ہے ، میں انہیں صحاح ستہ کے علاوہ متعدد کتب احادیث سے معتبر اور صحیح 50 احادیث پیش کرتے ہیں ۔۔
سینے پر ہاتھ باندھنے کے 50 احادیث کا مطالعہ اس لنک پہ کریں ۔



0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔