Sunday, April 5, 2015

بیس لاکھ نیکی والی روایت ضعیف ہے


2000000 نیکی والی روایت ضعیف ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ نے تبلیغی نصاب (فضائل اعمال) میں فضائل ذکر کے تحت بیان کیا ہے کہ
"لا إلهَ إلا اللهُ وحدَه لاشريكَ لهُ ، أَحَدًا صمدًا { لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ }"
ان مبارک اور بابرکت کلمات کو دس مرتبہ بخلوص دل پڑھنے والے کو بشارت ہو کہ بیس لاکھ (2000000) نیکیاں ان کے اعمال میں درج کی جاتی ہیں ۔ اللہ جل شانہ کا کس قدر عظیم انعام اور احسان ہے کہ مومنین پہ رحمتوں کی بارش مقدر فرماتے ہیں ۔(طبرانی)

٭یہ حدیث ضعیف ہے ۔
٭علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو
"ما من أَحَدٍ من بني آدمَ يقولُ أَحَدَ عشرَ مرةً : لا إلهَ إلا اللهُ وحدَه لاشريكَ لهُ ، أَحَدًا صمدًا { لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ } إلا كتبَ اللهُ لهُ ألفيْ ألفِ حسنةٍ ، ومن زادَ زادهُ اللهُ"
جوکہ جابر بن عبداللہ کے طریق سے آئی ہے بہت منکر(منکر جدا) قرار دیا ہے ۔
دیکھیں :(السلسلۃ الضعیفۃ 6537)
٭ابن عدی نے اسے الکامل میں درج کیا ہے دیکھیں : (الکامل فی الضعفاء 7/139)

اور یہی روایت جس میں گیارہ مرتبہ ذکر پڑھنے کا تذکرہ ہے اسے شیخ البانی نے موضوع قرار دیا ہے ۔
دیکھیں : (السلسلۃ الضعیفہ :5122)


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔