جمعہ کا غسل اور اس کا صحیح وقت
اکثر
اہل علم کی رائے کے مطابق جمعہ کا غسل واجب نہیں بلکہ مستحب ہے ۔اسکے بارے مین بہت
سی صحیح احادیث ہيں ،انہیں میں سے حضرت سلمان
فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،انہوں نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ و صلم نے ارشاد
فرمایا:
"لَا يَغْتَسِلُ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيَتَطَهَّرُ بِمَا
اسْتَطَاعَ مِنْ طُهْرٍ وَيَدَّهِنُ مِنْ دُهْنِهِ أَوْ يَمَسُّ مِنْ طِيبِ بَيْتِهِ
ثُمَّ يَرُوحُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَا يُفَرِّقُ بَيْنَ اثْنَيْنِ ثُمَّ يُصَلِّي
مَا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ ثُمَّ يُنْصِتُ لِلْإِمَامِ إِذَا تَكَلَّمَ إِلَّا غُفِرَ
لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى" (بخاری)
ترجمہ
: جو آدمی جمعہ کے دن غسل کرے جہان تک ہو سکے
صفائی و پا کیزگی کا خیال کرے اور جو تیل خوشبو اسکے گھر مین ہو وہ لگائے ،پھر
وہ گھر سے نماز کے لے جائے اور مسجد مین پہنچ کر اسکی احتیاط کرے کہ جو آدمی پہلے سے
ایک ساتھـ
بیٹھے ہوئے ہوں انکے بیچ نہ بیٹھے،[جگہ تنگ نہ کرے ] پھر نما ز یعنی سنن و نوافل کی
جتنی رکعتین اسکے لے مقدر ہون پڑھے ،پھر جب امام خطبہ دے تو توجہ و خٓاموشی سے اسکو
سنے تو اللھ تعالی كى طرف سے اس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے درمیان اسكى ساری خطائین معاف
كردى جائین گى ۔
اور
وہ حدیث جس میں جمعہ کا غسل واجب بتا یا گیا ہے جو حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے
کہ نبی کریم [ﷺنے فرمایا:"الغسل
یوم الجمعۃ واجب علی کل مسلم"۔[مسلم
’’جمعہ کے دن غسل کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔‘‘
اس
کے متعلق جمھور علماء نے کہا ہے کہ اس سے سنت کی تاکید مراد ہے۔
جمعہ کے غسل کا مسنون وقت
شیخ
ابن عثیمینؒ سے یہ سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا:
جمعہ
کا غسل فجر کے طلوع ہونے کے وقت سے شروع ہوتا ہے. لیکن افضل وقت سورج طلوع ہونے کے
بعد ہے، پهر اس سے افضل یہ ہے کہ جمعہ کی نماز پڑهنے سے کچه پہلے غسل کرے. "مجموع
فتاوى ابن عثيمين" (16/14)
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔