Sunday, March 1, 2015

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ولایت

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ولایت
حضرت علی رضی اللہ کے فضائل بے شمار ہیں ان میں سب بڑی خصوصیت آپ کا عشرہ مبشرہ میں سے ہوناہے ۔ نیز بخاری شریف کی حدیث میں ہے : نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تو مجھے میں سے ہے اور میں تجھ میں سے ہوں ۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ولایت کے بارے میں روایت آتی ہے کہ آپ  رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ولی ہوں گے ۔حقیقتا یہ روایت ضعیف ہے ، شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے تو اسے موضوع قرار دیا ہے ۔
اگر اسے صحیح تسلیم بھی کرلیا جائے تو ولی کے کئی معنی ہیں جس میں سے ولایت کا معنی خلافت لینے کی وجہ سے کافی اشکالات آجاتے ہیں ۔ مثلا
1-میرے بعد علی ہرمومن کا ولی ہے ۔ ظاہر سی بات ہے حضرت علی آپ کے بعد ہر مومن کے ولی(خلیفہ) نہیں تھےقیامت تک۔
2-مسنداحمد کی ایک روایت میں ہے علی دنیاوآخرت میں ہرمومن کے ولی ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ آخرت میں ہرمومن کے ولی کیسے ہونگے ؟
3-حضرت علی یا کسی بھی صحابی سے یہ نہیں ثابت ہے کہ مذکورہ حدیث سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدحضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلاوت وامارت کی دلیل پکڑی ہو۔

اس لئے اس حدیث کا صحیح معنی ومفہوم یہ ہوگا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت ہرمسلمان پر واجب ہے ۔ اور اسی طرح ان کی تائید و نصرت بھی ۔۔


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔