Wednesday, March 25, 2015

امت پر شرک کا خطرہ : ایک شبہ کا ازالہ


امت پر شرک کا خطرہ : ایک شبہ کا ازالہ 

اوپر جو امیج ہے کسی بریلوی کی طرف سے ہے ۔اس میں دو روایتیں ہیں۔ اس میں پہلی روایت صحیح ہے اور دوسری روایت ضعیف ہے ۔
اس امیج سے یہ بتلایا جارہاہے کہ نبی ﷺ کو اپنی امت پر صرف ریاکاری کا خطرہ تھا ۔ یعنی یہ شوشہ دیا جارہا ہے کہ نبی ﷺ کو اپنی امت پر شرک کا خطرہ نہیں کیونکہ امت شرک نہیں کرسکتی ۔ یہ بات سو فیصد غلط ہے کیونکہ اس سلسلے میں بہت سارے نصوص ہیں جو شاہدعدل ہیں کہ امت میں سے کچھ لوگ شرک کا ارتکاب کریں گے ۔ اور جیساکہ فی زمانہ اس کا تجربہ و مشاہدہ کیا جارہاہے ۔

امیج کی حدیث:

(1) حديث : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس شرک سے درج ذیل الفاظ میں ڈرایا ہے:
"أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِمَا ھُوَ أَخْوَفُ عَلَیْکُمْ عِنْدِيْ مِنَ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ؟ قُلْنَا: بَلٰی۔ فَقَالَ: اَلشِّرْکُ الْخَفِيُّ: أَنْ یَّقُوْمَ الرَّجُلُ یُصَلِّيْ فَیُزَیِّنُ صَلَاتَہُ لَمَا یَرَی مِنْ نَظَرِ رَجُلٍ"۔(صحیح سنن ابن ماجہ، رقم ۳۳۸۹)
'' کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتلاؤں جس کا ڈر میرے نزدیک تم پر مسیح دجال سے بھی زیادہ ہے؟ ہم نے کہا: کیوں نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مخفی شرک ہے کہ آدمی نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو اور کسی آدمی کو دیکھتا محسوس کرے تو اپنی نماز کو خوبصورت اور زینت بخشے۔''


(2)حديث : اسی طرح شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا:
{ان اخوف ما اتخوّف علی امّتی الاشراک باللہ امّا انّی لست اقول یعبدون شمسا ولا قمرا ولا مثنا ولکن اعمالا لغیراللہ وشھوۃ خفیّۃ}
( ابن ماجہ، کتاب الزھد الریاء والسمعہ:4205- مسند احمد: 4/124)
" مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ اشراک باللہ کا خوف ہے بہر کیف میں یہ تو نہیں کہتا کہ وہ سورج، چاند اور بتوں کی عبادت کریں گے بلکہ وہ غیر اللہ کی خاطر اعمال کریں گے اور محض خواہشات کے پیرو ہوں گے، یعنی خالص اللہ کے لیے عمل نہین کریں گے بلکہ دکھاوا کریں گے-"
٭اس روایت کو شیخ البانی ؒ نے ضعیف ابن ماجہ(4974) میں درج کیا ہے ۔

وضاحت :
شرک اکبر سب سے بڑا گناہ ہے ، اس میں کوئی کلام نہیں ۔ مگر نبی ﷺ نے اپنی امت کو شرک اصغر سے بھی ڈرایا جسے ریاکاری کہتے ہیں ۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ جب آپ ﷺ کو شرک اصغر (ریا) سے اس قدر خوف تھا تو شرک اکبر سے کس قدر خوف رہاہوگا۔ ؟؟؟؟

اللہ کی پناہ
مقبول احمد سلفی


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔