کھڑے ہو کر پانی پینے سے عذاب
لوگوں میں اس طرح کی ایک حدیث مشہور
ہے ۔
نبی کریم نے فرمایااگر تمہیں پتہ چل
جائے کہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے کتنا بڑا عذاب ہے تو تم اپنے حلق میں ہاتھ ڈال کر
اس پانی کو نکال دو۔اور اگر اس وقت تم دیکھ لو کہ تمہارے ساتھ کتنی خوفناک شکل
والا شیطان کھڑا ہے تو تم پانی پینا چھوڑ دو۔
اصلا اس معنی کی تو کوئی روایت
ہمارے علم میں نہیں ہے،جس میں شیطان کا تذکرہ ہو، اللہ بہتر جانتا ہے ۔
ہاں البتہ کھڑے ہو پانی پینے کی
ممانعت والی ایک صحیح روایت مسلم شریف میں موجود ہے ،جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں۔
«لَا يَشْرَبَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ
قَائِمًا، فَمَنْ نَسِيَ فَلْيَسْتَقِئْ»(مسلم:2026)
تم میں کوئی شخص کھڑے ہو کر پانی نہ
پئے ،اگر کوئی بھول کر ایسا کر لے تو قے کر دے۔
واللہ اعلم
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔