Sunday, March 8, 2015

قبروں کی زیارت کے اقسام

قبروں کی زیارت کے اقسام

(1)
پہلی قسم : مشروع  ،  وہ یہ ہے کہ قبروں کی زیارت اہل قبور کے لئے دعا اور آخرت کی یاد دہانی کے لئے ہونبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :(زوروا القبور فانها تذکرکم الآخرة) اخرجہ مسلم
ترجمہ : تم قبروں کی زیارت کرو، اس سے آخرت یاد آئے گی۔
یہ قسم عورتوں کے لئے نہیں بلکہ مردوں کے ساتھ خاص ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ فرماتے ہیں۔
)ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لعن زوارات القبور) رواہ احمد
ترجمہ : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زیادہ قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔

(2) دوسری قسم : وہ یہ کہ قبر کے پاس قرات کرنے کے لئے،یا وہاں نماز پڑهنے کے لئے ، یا وہاں ذبح کرنے کے لئے جایا جائے۔ تو یہ بدعت ہے اور شرک کے وسائل میں سے ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔
( من عمل عملا لیس علیہ امرنا فهورد) متفق علیہ 
ترجمہ : جس نے کوئی ایسا کام کیا جو دین میں سے نہیں تو وہ باطل و مردود ہے۔

(3) تیسری قسم : وہ یہ ہے کہ قبر کی زیارت میت کے لئے ذبیحہ پیش کرنے اور اس سے ان کا تقرب حاصل کرنے یا اللہ کے علاوہ میت کو پکارنے کی غرض سے یا ان سے مدد مانگنے کی نیت سے ہو تو یہ شرک اکبر ہے،گرچہ میت نبی یا صالح یا  ان کے علاوہ ہو۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
( انه من یشرک باللہ فقد حرم اللہ علیہ الجنة و ماواہ النار) المائدة:72
ترجمہ : جو اللہ کے ساته شرک کرتا ہے اللہ اس پر جنت کو حرام کردے گا اور جہنم اس کا ٹهکانہ ہے۔
مقبول احمد سلفی


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔