سود
کی حرمت
سود قطعی طورپرحرام ہے ‘سود کو
قرآن کریم نے اتناسنگین گناہ قراردیا ہے کہ کسی اور گناہ کو اتنا سنگین گناہ قرار
نہیں دیا، شراب نوشی، خنزیر کھانا، زناکاری، بدکاری وغیرہ کے لیے قرآن کریم میں
ایسی سخت وعید نہیں آئی جو سود کے لیے آئی ہے.
♻
چنانچہ اللہ تعالی نے فرمایا:
(یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبَا إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِیْنَ فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوْا فَأْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِنَ اللّٰہِ وَرَسُولِہِ)
ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سود کا جو حصہ بھی رہ گیا ہو اس کو چھوڑ دو، اگر تمہارے اندر ایمان ہے ۔اگر تم سود کو نہیں چھوڑو گے ، تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلان جنگ سن لو یعنی ان کے لیے اللہ کی طرف سے لڑائی کا اعلان ہے- (سورۃ البقرۃ،278/279)

نیز ارشاد باری تعالی ہے:
(وَأَحَلَّ اللَّہُ الْبَیْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا) -ترجمہ: اللہ نے بیع کو حلال اور سود کو حرام کیا ہے ۔
(سورۃ البقرۃ،275)

دوسر ے مقام پر ارشاد ہے:
( الَّذِیْنَ یَأْکُلُوْنَ الرِّبَا لَا یَقُومُوْنَ إِلَّا کَمَا یَقُوْمُ الَّذِیْ یَتَخَبَّطُہُ الشَّیْطَانُ مِنَ الْمَسِّ)
ترجمہ: جو لوگ سود کھاتے ہیں، وہ قیامت کے روز اُس شخص کی طرح کھڑے ہوں گے جس کو شیطان نے چھوکرمجنون بنا دیا ہو۔

سورۂ آل عمران میں ارشاد ہے:
(یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَا تَأْکُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَۃً وَاتَّقُوا اللَّہَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ)
ترجمہ : اے ایمان والو !سود در سود کرکے نہ کھاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔
(سوررۃ اٰل عمران130)

کئی
ایک احادیث شریفہ میں سود کی حرمت پر سخت وعیدیں آئی ہیں بطور نمونہ چند احادیث
شریفہ ذکر کی جارہی ہیں.
صحیح
مسلم شریف اور سنن ابن ماجہ شریف میں حدیث مبارک ہے:
عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ آکِلَ الرِّبَا وَمُؤْکِلَہُ وَکَاتِبَہُ وَشَاہِدَیْہِ وَقَالَ ہُمْ سَوَاء ٌ- ترجمہ:حضرت جابررضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا کہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے، سود دینے والے، سودی دستاویز لکھنے والے اور سود کی گواہی دینے والوں پر لعنت فرمائی ہے، اور ارشاد فرمایا کہ یہ سب لوگ گناہ میں برابر ہیں۔
( صحیح مسلم شریف، کتاب المساقاۃ ، باب لعن آکل الربا ومؤکلہ، حدیث نمبر:2955،سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر2268)

مسند امام احمد بن حنبل ،سنن دارقطنی ، مشکوة المصابیح اور
زجاجة المصابیح میں حدیث پاک ہے: عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ حَنْظَلَۃَ غَسِیلِ
الْمَلَائِکَۃِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
دِرْہَمٌ رِبًا یَأْکُلُہُ الرَّجُلُ وَہُوَ یَعْلَمُ أَشَدُّ مِنْ سِتَّۃٍ
وَثَلَاثِینَ زَنْیَۃً -
ترجمہ:حضرت عبد اللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنھما (جن کے والد حضرت حنظلہ غسیل ملائکہ ہیں ) سے روایت ہے،آپ نے فرمایا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جانتے بوجھتے سود کا ایک درہم کھانا چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے زیادہ سخت ہے۔
( مسند امام احمد ، مسند الأنصار رضی اللہ عنہم،حدیث نمبر20951)

♻اور امام بیہقی کی شعب الایمان میں ان الفاظ کا اضافہ ہے: من
نبت لحمہ من السحت فالنار أولی بہ-
ترجمہ: جس کا گوشت حرام غذا سے پرورش پایا ہو وہ جہنم ہی کے زیادہ لائق ہے۔
( شعب الایمان للبیہقی حدیث نمبر5277)

♻نیز مشکوۃ المصابیح میں حدیث شریف ہے:
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: الربا سبعون جزءا أيسرها أن ینکح الرجل أمہ۔
ترجمہ :حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سود کے ستر درجے ہیں، اور ان میں سب سے ہلکا درجہ اپنی ماں کے ساتھ بدکاری کرنے کے برابر ہے۔ (مشکوۃ المصابیح ، باب الربو، ص246)

ہر
شخص کو چاہئے کہ مذکورہ بالا آیات قرآنیہ اور احادیث مبارکہ کو پیش نظر رکھے، سود
کی لعنت سے محفوظ رہے اور اس سنگین جرم میں کسی اعتبار سے ہرگز شریک ومددگار نہ
بنے.
اللہ
تعالی ہمیں زرق حلال کی توفیق دے . آمین.
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔