Thursday, May 22, 2014

اپنے نفس کا محاسبہ






محاسبۂ نفس
(محاسبةالنفس )
 ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ * وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنسَاهُمْ أَنفُسَهُمْ أُوْلَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ} [الحشر:18،19].

   اللہ تعالى كا فرمان ہے اے ايمان  والو  اللہ سے ڈرو اور ہر آدمى ديكھ لے كہ اس نے كل ( يعنى  روز قيامت ) كيلئے كيا تيارى كر ركھى ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو  بيشك اللہ تمہارے اعمال سے با خبر ہے – اور تم ان كى طرح نہ ہو جاؤ جنہوں نے اللہ كو فراموش كر ديا تو اللہ نے انہيں ان كى ذات كى طرف سے غافل كرديا وہى لوگ فاسق ہيں"
اس آيت ميں اللہ تعالى نے اہل ايمان كو اپنے نفس كے محاسبہ اور روز قيامت  كاميابى سے ہمكنار ہونے كيلئے تيارى كرنے كا حكم ديا ہے اور ساتھ ہى اس بات سے خبر دار بھى كيا  ہے كہ ہم محاسبہ كريں نہ كريں ليكن  اللہ تعالى ہمارے ہر ہر عمل كا محاسبہ كر رہا ہے –
           نبى كريمﷺ  فرماتےہيں كہ عقلمند شخص وہ ہے جو اپنے نفس كا محاسبہ كرے اوروہ كام كرے جو  مرنے كے بعد اسے   فائدہ دے اور عاجز و كمزور وہ آدمى ہےجو اپنى خواہشات  كى پيروى كرتا رہے اور اللہ تعالى سے جهوٹى اميديں باندھے" (ترمذى ,ابن ماجہ و مسند أحمد) –
    حضرت عمر بن الخطاب   رضى اللہ عنہ كا بہت ہى مشہور قول ہے : اپنے نفس كا محاسبہ خود كرو قبل اس كے كہ اس كا
محاسبہ كيا جائےاور اس كا موازنہ كر وقبل اس كے كہ اس كا موازنہ كيا جائے اور كل آنے والے قيامت كے دن حساب دينے سے زيادہ آسان بات ہے كہ آج ہى تم اس كا محاسبہ كر لواور قيامت كے دن كى تيارى كرو كيونكہ اس دن  كوئى بھى چيز تم سےچھپى ہوئى نہيں ہوگى -       
      أحنف بن قيس  كا كہنا ہے كہ :  الله سے جھوٹى أميد قائم ركهنا  شيطان كى دهوكہ دہى ہے –
     كہا جاتا ہے كہ تين چيزي اگر كسي  شخص كے اندر پائى جائيں  تو يہ اس كى كم عقلى كى دليل ہے :(۱ ) جواب دينے ميں جلد بازى كرنا (۲ ) لمبى چوڑى آرزو و أميديں قائم كرنا ( ۳) زيادہ ہنسنا     
اللہ تعالى  ہم سب كو اپنے نفس كے محاسبہ كى توفيق عطا فرمائے

                                  

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔