Thursday, May 22, 2014

شيطان كا مكر و فريب


شيطان كا مكر و فريب

{وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الأَمْرُ إِنَّ اللّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدتُّكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ إِلاَّ أَن دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي فَلاَ تَلُومُونِي وَلُومُواْ أَنفُسَكُم مَّا أَنَاْ بِمُصْرِخِكُمْ وَمَا أَنتُمْ بِمُصْرِخِيَّ إِنِّي كَفَرْتُ بِمَآ أَشْرَكْتُمُونِ مِن قَبْلُ إِنَّ الظَّالِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ }
      ترجمہ: اور جب فيصلہ ہو چكے گا تو شيطان كہے گا كہ الله نے تم سے پختہ وعدہ كيا تها اور ميں نے بھى تم سے (جھوٹا) وعدہ كيا تها جس كى آج ميں تم سے خلاف ورزى كر رہا ہوں اور ميرا تم پر كوئى اختيار نہ تھا ميں نے تو تمہں  اپنى طرف بلايا تها تو تم نے ميرى بات مان لى تهى اس لئے تم لوگ مجھے ملامت نہ كرو بلكہ اپنے آپ كو ملامت كرو ميں تمہارے كام نہيں آسكتا اور نہ تم لوگ ميرے كام آؤ گے تم نے اس كے قبل (دنيا ميں ) مجھے جو الله كا شريك  ٹھرايا تها تو آج ميں اس كا انكار كرتا ہوں بے شك ظالموں كو بڑا درد ناك عذاب ديا جائے گا  (ابراهيم :۲۲ )
 آيت سے مستفاد چيزيں :
٭ قيامت كے دن ہر چيز كےفيصلہ كا اختيار صرف اور صرف الله كو ہو گا –
٭  شيطان كى اتباع كرنے والو ں كى رسوائى كے خاطر  قيامت كے دن الله تعالى  شيطان كو ان سے ہمكلام ہونے كا موقع
     دے گا –
٭    شيطان اپنے متبعين كو خبر دےگا كہ اس نے جو كچھ دنيا ميں ان سے وعدہ كر ركها تھأ وہ سارے وعدے جھوٹے تهے-
٭   شيطان أپنے متبعين كو  مخاطب ہو كر كہے گا  كہ تم اپنے نفس كو  ملامت كرو كہ دنيا ميں تم نےميرى اتباع كيو ںكى تهى-
٭  شيطان كى اتباع  دخول جہنم كا باعث ہے -
٭  الله تعالى اپنے وعدہ ميں سچا ہے  اور اس كى اطاعت و فرمانبردارى  دخول جنت كا سب سے اہم ذريعہ ہے -
٭  قيامت كے دن شيطان جو كچھ كہے گا اس كو الله تعالى اس لئے نقل كيا ہے تاكہ شيطان كى اتباع كرنے والے قيامت كے دن
    اپنے انجام كے بارے ميں  غور كريں اور ابهى سے اپنى نجات كے لئے تيارى كريں –

  

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔