مکتوب بنام فضیلۃ الشیخ
ابوعبیدہ حافظ جلال الدین القاسمی حفظہ اللہ
گرامی قدر شیخ محترم ۔۔۔۔ السلام علیکم ورحمۃ
اللہ وبرکاتہ
امید کہ اللہ کے فضل وکرم سے مزاج گرامی بعافیت
ہوگا،اللہ تعالی سے آپ کے لئے خصوصی دعا کرتا ہوں کہ وہ تادیر آپ کا سایہ امت پر
قائم رکھے تاکہ آپ اپنے علمی فیوض وحکمات سے ملت اسلامیہ کو وافرمقدار میں فیضیات
کرتے رہیں ۔ اللھم تقبل یارب العالمین
آپ کی رہبری میں مالیگاؤں سے پابندی کے ساتھ
شائع ہونے والا علم وحکمت سے پر ماہنامہ "ابصار"کا حالیہ شمارہ نظر سے
گزرا، اس سے پہلے بھی سدا وقت پہ ہر شمارہ بذریعہ واٹس ایپ آپ کے صاحب زادے کے
توسط سے میرے گروپ میں دستیاب ہوجایاکرتا ہے جس سے خوشہ چینی میری نصیبی ہے۔ آٹھ
صفحات پہ مشتمل یہ ماہنامہ صرف قومی اورصحافتی مشن نہیں بلکہ دینی، علمی ، اصلاحی
اور سماجی تحریک ہے ۔یہاں سے لوگو ں میں شعور وآگہی کو جلامل رہاہے ۔راہ حق ، صراط
مستقیم، منہج سلف، اتباع رسول ، احیائے کتاب وسنت اور اعلائے کلمۃ اللہ کا حق ادا
ہورہا ہے ۔واقعی اس "ابصار "سے آنکھوں کو بصیرت ،خوابیدہ ضمیرکو بیداری
اور سرکشوں کوسرفروشی کاسبق نصیب ہورہاہے ۔معیاری مضامین کا حسین گلدستہ، رنگ
برنگے کالم، نوع بنوع افکارونظریات ، حالات وکوائف کی عکاسی ،شعر وادب کی رونق
،گوشہ اطفال کی چمک دمک اورقرآن وسنت کی روشن تعلیمات کی بھینی بھینی خوشبوؤں سے
مشام جان کو معطر کرنے والا بے مثال خوشبودان ہے۔
ابصار اپنی انہیں خوبیوں سے ہرخاص وعام میں
مقبول ہے اورسبھی کوشدت سے اس کے نئے نئے ایڈیشن کا انتظار رہا کرتا ہے ۔ اس موقع
سے پروردگارعالم کے حضور دست بدعا ہوں کہ اسے مرجع خلائق بنائے، اس کے ذریعہ لوگوں
میں بصیرت وحکمت ، علم وعمل اور منہج سلف صالح عام ہو ،لوگ تقلید شخصی کو چھوڑ کر
اتباع رسول کا پابند بنیں اورمسلم سماج وسوسائٹی میں پھیلے جھوٹے کشف وکرامات ،
مصنوعی قصے کہانیاں،تراشیدہ خواب وخیال ،شرک وبدعات اور پیری مریدی کا قلع قمع ہو۔
آمین یارب
دعاگو
مقبول احمد سلفی
اسلامک دعوۃ سنٹر، شمالی طائف(مسرہ)، سعودی عرب
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔