Monday, September 11, 2017

حیض والی کا نماز عید کے لئے مسجد جانا

حیض والی کا نماز عید کے لئے مسجد جانا

سوال : ایک سوال یہ ہے کہ اگر بارش کی وجہ سے عید کی نماز مسجد میں ہورہی ہو تو کیا حیض والی عورت مسجد میں داخل ہوسکتی ہے ؟
جواب : حیض والی عورت کا مسجد جانا منع ہے اور اس حالت میں نماز و روزہ بھی منع ہے لیکن  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حیض والیوں کو عید گاہ  جانے کا خصوصی حکم دیا ہے تاکہ وہ مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوسکیں جیساکہ بخاری ومسلم میں موجود ہے ۔
عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْها قَالَتْ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُخْرِجَهُنَّ فِي الْفِطْرِ وَالأَضْحَى الْعَوَاتِقَ وَالْحُيَّضَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ ، فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَعْتَزِلْنَ الصَّلاةَ وَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِحْدَانَا لا يَكُونُ لَهَا جِلْبَابٌ . قَالَ : لِتُلْبِسْهَا أُخْتُهَا مِنْ جِلْبَابِهَا .(صحیح البخاري :324وصحیح مسلم :890)
ترجمہ: حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ عورتوں کو عید الفطر اور عید الاضحی میں عید گاہ لے جائیں جوان لڑکیوں ،حیض والی عورتوں اور پردہ نشین خواتین کو بھی ، ہاں حیض والی عورتیں نماز سے الگ رہیں لیکن وہ اخیر میں مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں ،میں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے کسی ایک کے پاس جلباب نہ ہوتو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی بہن اس کو اپنی چادر اڑھادے۔
اس حدیث سے صاف پتہ چلتا ہے کہ حیض والی عورت صرف  مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوگی ،نماز عید میں شریک نہیں ہوگی اوردعا میں مسجد سے باہر رہ کر بھی شامل ہوسکتی ہے جب عید کی نماز  بارش  کی وجہ سے مسجد میں ہو رہی ہو۔
واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمدسلفی

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔