Saturday, June 10, 2017

قرآن میں محمد ﷺاور دیگر انبیاء کا ذکر

قرآن میں محمد اور دیگر انبیاء کا ذکر

ایک سوال  ہےکہ قرآن میں نبی صلی اللہ علیه وسلم کا ذکر کتنی بار آیا ہےاور مکمل کتنے انبیاء کا ذکر ہوا قرآن پاک میں جواب دے کر شکریہ کا موقعہ دیں جزاک اللہ خیرا۔
جواب : قرآن میں  نبی کریم صلی اللہ علیہ کا ذکر محمد کے نام سے چار بار اور احمد کے نام سے ایک بار آیا ہے۔وہ آیات مندرجہ ذیل ہیں۔
1- وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ(آل عمران:144).
2- مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ(الأحزاب:40)
3- وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ(محمد:2).
4- مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ(الفتح:29).
5- وَمُبَشِّراً بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ(الصف:6).
 اور پچیس انبیاء کرام علیہم السلام کے نام کاذکر قرآن پاک میں ملتا ہے۔ ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں ۔
1_آدم
2_نوح
3_ادریس
4_ابراہیم
5_اسماعیل
6_اسحق
7_یعقوب
8_یوسف
9_لوط
10_ھود
11_صالح
12_شعیب
13_موسیٰ
14_ہارون
15_داؤد
16_سلیمان
17_ایوب
18_الیسع
19_ذوالکفل
20یونس
21_الیاس
22_زکریا
23_یحییٰ
24_عیسیٰ
25_حضرت محمدﷺ
ان میں سے اٹھارہ انبیاء کا ذکر تو سورہ انعام ہی میں ملتا ہے وہ ہیں : إسحاق، وهارون، ويوسف، وإبراهيم، وأيوب، ويعقوب، وزكريا، ويحيى، ونوح، وداوود، وموسى، وسليمان، وعيسى، وإلياس، واليسع، وإسماعيل، ولوط، ويونس عليهم الصلاة والسلام۔ اور بقیہ سات انبیاء ( آدم، ادریس ، ھود، صالح، شعیب ، ذوالکفل اور محمد ﷺ ) آل عمران، شعراء ،بقرۃ ،ھود اور انبیاء وغیرہ میں ملتا ہے ۔
انتباہ : ذوالکفل کے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے کہ وہ نبی ہیں کہ نہیں ؟ بعض نے نبی اور بعض نے غیرنبی کہا ہے مگر راحج نبی ہونا معلوم ہوتا ہے جیساکہ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ کا اس کی طرف میلان نظر آتاہے ۔
کتبہ
مقبول احمد سلفی

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔