ایک زمانہ ایسا آئے گا۔۔۔۔۔
==============
ایک روایت بیان کی جاتی ہے جو اس طرح سے ہے :
يأتي زمان على الناس همومهم بطونهم، وشربهم متاعهم، وقبلتهم
نساؤهم، ودينهم دراهمهم ودنانيرهم، أولئك شر الخلق لا خلاق لهم۔
ترجمہ: لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ اُن کا مقصد اُن
کا پیٹ ہوگا اور دولت ان کی عزت ہوگی اور عورت ان کا قبلہ ہوگا,روپیہ ان کا دین ہوگا
اور وہ بدترین لوگ ہونگے جن كاآخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوگا۔
یہ روایت کنزالعمال میں حضرت علی رضی اللہ
عنہ سے مروی ہے ، اس کی بابت مرکز الفتوی قطر جو قطر کا دعوتی ادارہ ہے اور یہ
وزارت اوقات کے ماتحت ہے ۔ اس نے اس روایت کے متعلق کہا ہے کہ ہم اس کی سند پر
مطلع نہیں ہوسکے ہیں تاکہ صحت وضعف کا حکم لگاسکیں اور نہ ہی اہل علم کی طرف سے اس
پہ صحت وضعف کا ہمیں علم ہے لیکن کنزالعمال کے علاوہ دوسری کتاب میں نہ ہونااس کے
ضعف پر دلالت کرتا ہے جیساکہ اہل فن نے اس کی وضاحت کی ہے ۔ ( مرکزی الفتوی رقم :
80198)
اس حدیث کے متعلق سعوی عرب کی فتوی کمیٹی
لجنہ دائمہ سے سوال کیا گیا تو اس نے بتلایا کہ ایسی کوئی حدیث معلوم نہیں ہے لیکن
بظاہر موضوع معلوم ہوتی ہے ۔ (لجنہ دائمہ ،فتوی رقم : 9580)
اس روایت کو دیلمی نے الفردوس بماثور الخطاب
میں حدیث نمبر 8688 سے علی بن ابی طالب کے تحت ذکر کیا
ہے ۔ اس کتاب میں مذکور ساری روایات کی سند محذوف ہے اور عام طور سے دیلمی ضعیف وموضوع روایت ہی ذکر
کرتے ہیں بذات خودوہ ثقہ ہیں ۔
اس مختصر بحث سے اندازہ ہوتا ہے کہ روایت ضعیف
وموضوع ہے ۔
واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمد سلفی
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔