Thursday, August 25, 2016

زمزم میں عام پانی ملانا

زمزم میں عام پانی ملانا
============

برصغیر ہندوپاک سے جب کوئی حج پہ آتا اور اپنے ساتھ زمزم لیکر جاتا ہےتو کثیرتعداد میں لوگ ملاقات کرنے اور زمزم پینے کے لئےان کے یہاں آتے ہیں ۔ حاجی کے پاس اتنا زمزم نہیں ہوتا کہ سبھی کو دے سکے ، اس حالت میں وہ زمزم میں عام پانی ملادیتا ہے تاکہ سب کو پلاسکے ۔ یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا زمزم میں عام پانی ملانا چاہئے اور اگر ملادیاگیا تو کیا زمزم کی برکت ویسے ہی رہے گی جیسے خالص میں تھی؟

احادیث کی روشنی میں زمزم کی فضیلت ثابت ہے جیساکہ حضرت ابوذررضي اللہ عنہ بیان کرتے ہيں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ماء زمزم کے بارہ میں فرمایا :إنها مباركة إنها طعام طعم ۔(رواه مسلم)
ترجمہ: یہ بابرکت اورکھانا والے کے لیے ایک کھانا ہے۔
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سےایک دوسری روایت میں بیماری سے شفا کا ذکر ہے ۔
زمزمُ طعامُ طُعْمٍ ، وشفاءُ سُقْمٍ(صحيح الجامع للالبانی: 3572)
ترجمہ: زمزم کھانے والے لئے کھانا اور بیماری کی شفا ہے۔
ان حدیثوں سے خالص زمزم کی برکت ثابت ہوتی ہے ۔ اس لئے افضل یہی ہے کہ زمزم کو بغیر ملائے پیاجائے ۔ تاہم لوگوں کی کثرت کی وجہ سے زمزم میں عام پانی ملانے سے خالص زمزم تو نہیں رہے گا مگر اس کی برکت ان شاء اللہ رہے گی ۔


واللہ اعلم


مقبول احمد سلفی


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔