Sunday, July 31, 2016

شیطانی خواب دیکھنایا شیطان کا نیند میں دبوچنا

شیطانی خواب  دیکھنایا شیطان کا نیند میں دبوچنا

==================
شیطان خواب میں آکر ابن آدم کو طرح سے ہراساں کرتا ہے ۔ اس کا ثبوت صحیح احادیث میں بھی ہے ۔
جیساکہ بخاری ومسلم کی حدیث میں ہے :نبی کریم صلى الله عليه وسلم كا فرمان ہے اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں، اور برے خواب شیطان کی طرف سے ۔ اگر کوئی شخص برا خواب دیکھے، تو وہ اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک لے، اور شیطان سے اور جو برا خواب دیکھا ہے اس سے اللہ کی پناہ مانگ لے، پھر کروٹ بدلے، تو اس کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، اور وہ اپنا یہ خواب کسی کے سامنے بیان نہ کرے۔
اگر کسی کو برے خواب آتے ہیں یا محسوس ہوتا ہے کہ شیطان اسے دبوچتا ہے تو شیطان کے شر سے محفوظ ہونے کے لئے اللہ کی پناہ طلب کرے ۔
اللہ کی عبادت سے غافل نہ ہو، صبح وشام کے اذکام کی عادت ڈالے ، سوتے وقت کے اذکار نہ بھولے ۔اور سوتے ہوئے پیٹ یا پیٹھ کے بل نہ سوئے بلکہ دائیں کروٹ سوئے ۔ اسی طرح نماز کے بعد کے اذکار بھی پڑھے ۔ ساتھ ہی گھر کو شیطانی ہتھکنڈے سے محفوظ کرنے کے لئے گھر میں نمازوتلاوت جاری رکھے اور گھر سے گندی اشیاء باہر پھینک دے ۔
اس طرح سے اللہ تعالی ہماری مدد فرمائے گا اور شیطان کی گرفت سے بچ سکیں گے ۔


آپ کا بھائی
مقبول احمد سلفی


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔