Wednesday, May 11, 2016

نبی ﷺ کے متعلق کبوتراور باز کا قصہ



نبی ﷺ کے متعلق کبوتراور باز کا قصہ
=====================
بہت دنوں سے ہندی میں ایک واقعہ گردش کررہاہے کہ باز کبوتر کو کھانا چاہ رہاتھا تو نبی ﷺ نے کہا میری ران سے گوشت لے لو۔ تب کبوتر اور باز نے کہا ہم آپ پر قربان ۔ ہمیں اللہ تعالی نے بھیجا ہے کہ دیکھو میرے پیارے محبوب کیسا پیارا فیصلہ کرتا ہے ۔ اس قسم کی کوئی روایت, حدیث کی معتبر کتابوں میں موجود نہیں ہے ۔
اس سے ملتا جلتا واقعہ شیعہ کے یہاں علی رضی اللہ عنہ کے متعلق ملتا ہے جو کبوتر اور باز سے متعلق  اسی قسم کاہے ۔ باز کہتا ہے میں جبریل امین ہوں اور یہ میرا بھائی میکال ہے ،اللہ کی طرف سے بھیجا گیا ہوں۔ ہوسکتا ہے کسی نے اس واقعہ کو ہندی میں لکھ کر لوگوں میں نشر کردیا ہو۔
ہماری ذمہ  داری ہے کہ اس قسم کی بے سروپا باتوں اور بغیرحوالے والی چیزوں کو کہیں نہ پھیلائیں ۔ ادھر ادھر نشرکرنے کی وجہ سے عام لوگوں کو دھوکہ ہوجاتا ہے ۔


آپ کا بھائی
مقبول احمد سلفی


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔