قرآن عرب کے کس قبیلے کی زبان میں نازل ہوا؟
===================
عرب کے تمام قبائل کی زبان عربی ہے اور اللہ نے
عرب کی ساری قوموں کے لئے قرآن ان کی زبان میں ہی نازل کیا۔ جیساکہ اللہ کا فرمان
ہے :
{ وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلاَّ
بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ } [ إبراهيم : 4 ] .
ترجمہ : ہم جو بھی رسول بھیجے تو ان کی ہی قوم
کی زبان میں تاکہ وہ انہیں سمجھاسکیں ۔
ایک دوسری جگہ اللہ کا فرمان ہے :
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ
تَعْقِلُونَ(یوسف: 2)
ترجمہ : بے شک ہم نے قرآن کو عربی زبان میں نازل
کیا تاکہ تم سمجھ سکو۔
اگر اللہ عرب کے سارے قبائل کی زبان میں قرآن
نازل نہیں کرتا تو وہ عرب کے سارے قبائل والے کیسے سمجھ سکتے ؟
اس طرح کی بہت ساری آیات قرآن میں آئی ہیں جن سے
پتہ چلتا ہے کہ قرآن عرب کے تمام قبیلوں کی زبان میں نازل ہوا اور سارے قبیلوں کی
زبان ایک تھی وہ ہے عربی ۔ البتہ ان قبائل کے درمیان لہجات کا فرق پایاجاتا تھا ،
یہ ایک الگ بات ہے ۔ اس سے زبان بدل نہیں جاتی ۔
واللہ اعلم
کتبہ /مقبول احمد سلفی
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔