Wednesday, March 16, 2016

جمعہ کی رات مغرب اور عشاء میں تلاوت

جمعہ کی رات مغرب اور عشاء میں تلاوت

جمعہ کے دن امام صاحب نمازِ فجر میں سورہ سجدہ اور دھر قرأت کرتے ہیں، جو کہ افضل ہے
مگر اسی طرح بعض مساجد کے ائمہ حضرات نمازِ مغرب میں پہلی رکعت سورہ الکافرون اور دوسری سورہ الاخلاص اسی طرح نمازِ عشاء میں پہلی رکعت سورہ جمعہ اور منافقون قرأت کرتے ہیں کیا یہ صحیح احادیث سے ثابت ہے ؟؟؟ جمعہ کی رات مغرب اور عشاء کی نمازوں میں ان سورتوں کو بالخصوص قرأت کرنی چاہئے ؟؟؟
جزاکم اللہ خيراً


آپ کے سوال کا جواب :
(1) جمعہ کے دن فجر کی نماز
پہلی رکعت میں ( ألم. تنزيل ) السجدة پڑھتے تھے ،
دوسری رکعت میں ( هل أتى على الإنسان ) پڑھتے تھے ۔
(2) سورہ کافرون اور سورہ اخلاص یہ فجر اور مغرب کی سنت نماز میں پڑھنا مسنون ہے ۔
(3)سورہ جمعہ اور منافقون جمعہ کی نماز میں پڑھنا ثابت ہے ۔

جہاں تک آپ کا سوال ہے نمازِ مغرب میں پہلی رکعت سورہ الکافرون اور دوسری سورہ الاخلاص اسی طرح نمازِ عشاء میں پہلی رکعت سورہ جمعہ اور منافقون قرأت کرنا تو اس سلسلے میں حدیث ہے مگر ضعیف ہے ۔ حدیث دیکھیں :
عن جابر بن سمرة ـ رضي الله عنه ـ أن النبي صلى الله عليه وسلم :" كان يقرأ في صلاة المغرب ليلة الجمعة ( قل يا أيها الكافرون ) و ( قل هوالله أحد ) ، ويقرأ في العشاء الآخرة ليلة الجمعة ( الجمعة ) و ( المنافقين ) " ضعيف جداً . " الضعيفة " برقم ( 559 ) .
ترجمہ : حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جمعہ کی رات مغرب کی نماز میں قل یاایھاالکافرون اور قل ھواللہ احد پڑھتے ۔ اور جمعہ کی رات عشاء کی نماز میں سورہ جمعہ اور سورہ منافقون پڑھتے تھے ۔

اس روایت کو شیخ البانی نے بہت ضعیف قرار دیا ہے دیکھیں : (الضعیفہ :559)

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔