آپ کے سوالات وجوابات
Shaikh sahab kya
anbiya ke wasile se dua karna shirk nahin hai?
جواب : انبیاء کے وسیلے
سے دعا کرنا شرک کے وسائل میں سے ہے ۔
Doosra sawal kya
qurani aayet ki taveez latkane ka talluq shirk akbar se nahin hai?
جواب : نبی ﷺ نے ہرقسم
کے تعویذ کو شرک قرار دیا ہے ۔
Khare ho Ke peshab
Karne Wali post jo Pehle share Hu chuki hai use koi bhai dobara share kaedenn
جواب : کھڑے ہوکر پیشاب
کرنے سے متعلق مقلد کی پوسٹ صحیح نہیں ہے ، اس لئے اس کا جواب دینا صحیح نہیں لگتا
۔ نبی ﷺ سے کھڑے ہوکر پیشاب کرنا ثابت ہے ، اگر کسی کو مجبوری ہو تو وہ بھی کھڑے
ہوکر پیشاب کرسکتا ہے ۔
سوال : کچھ لوگ یہ کہہ
رہے ھیں کہ مصافحہ صرف ملتے وقت کرنا ھے جدا ہوتے وقت صرف سلام ھے مصافحہ کرنا
نھیں ھے۔ شیخ اس شبہ کا ازالہ کردیں۔ جزاک اللہ خیرا
جواب : رخصت ہوتے وقت
بھی مصافحہ کرنا نبی ﷺ سے ثابت ہے۔
ترمذی شریف کی حدیث ہے
جسے البانی ؒ نے صحیح الترمذی میں درج کیا ہے ۔
"كانَ رسولُ
اللَّهِ صلَّى اللَّه عليه وسلم إذا ودَّعَ رجلاً أخذَ بيدِهِ فلاَ يدعُها حتَّى
يَكونَ الرَّجلُ هوَ يدعُ يدَ النَّبيِّ صلَّى اللَّه عليه وسلم "
آپ ﷺ جب کسی شخص کو
رخصت کرتے۔ تو اس کا ہاتھ پکڑتے پھر نہ چھوڑتے اس کو جب تک کہ وہ شخص خود ہی آپ ﷺ
کے مبارک ہاتھ کو نہ چھوڑتا ۔
Mosannaf ibne abi
shaiba me koi aisi hadis hai jis me halal janwar ka saat aaza khane se manaya
kiya hai us hadis ki tafsil chagiye.
جواب : اس سلسلے میں جو
روایت آئی ہے وہ ضعیف ہے ۔
پہلی روایت : سیدنا
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے :
کان رسول اللہ ﷺ یکرہ
من الشاۃ سبعا : المرارۃ ، المثانۃ ، والحیاء، والذکر، والأنثیین، والغدۃ، والدم۔
“رسول اللہ ﷺ بکری
(وغیرہ ) میں ان سات اجزاء کو مکروہ خیال کرتے تھے : ۱۔ پتہ ۲۔ مثانہ ۳۔ پچھلی شرمگاہ ۴۔ اگلی شرمگاہ ۵۔ کپورے ۶۔ غدود ۷۔ خون (وقتِ ذبح بہتا ہوا) “۔ (المعجم الاوسط للطبرانی: ۹۴۸۰)
حکم : اس کی سند موضوع
و من گھڑت ہے۔
دوسری روایت : مجاہد بن
جبر تابعی کہتے ہیں
کان رسول اللہ ﷺیکرہ من
الشاۃ سبعا: الدم،الحیاء، والأنثیین، والغدۃ، والذکر، والمثانۃ، والمراراۃ۔
“رسولﷺ بکری (وغیرہ) سے
ان سات اعضاء کو ناپسند کرتے تھے: ۱۔ (بوقت ذبح بہنے والا) خون ۲۔ شرمگاہ ۳۔ خصیتین ۴۔ غدود ۵۔ اگلی شرمگاہ ۶۔ مثانہ ۷۔ پتہ” (مصنف عبدالرزاق: ۵۵/۴،ح:۸۷۷۱، السنن الکبری للبیہقی:۷/۱۰)
تبصرہ: یہ روایت کئی
علتوں کی وجہ سے “ضعیف ” اور باطل ہے:
Janaze me saf taaq
rakhna 👈
Iski shara me kya
haisiyet hai awam is talluq se kaafi active nazar aate hain.?
جواب : ، اگر آدمی
زیادہ ہوں، تو تین، پانچ یا سات طاق صفیں بنانا بہتر ہے۔
سوال : شیخ نو مولود
بچے کے کان میں عورت اذان دے سکتی هے. جواب سے مستفید فرمائیں.
جواب : عورت کے حق میں
اذان مشروع نہیں ہے ۔ واللہ اعلم
واللہ اعلم
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔