رضاعت سے متعلق سوال
===============
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
شیخ مخترم ایک سوال ہے جو کیسی نے مجھ سے کیا ان
کے سوال کا تفصیلی جواب چاہیے ؟
میں نے بچپن میں ایک عورت کا دودھ پیا ہے تو اس
کے سارے بچے میرے بہن بھائی ہو گئے ہیں اور میری شادی اس عورت کے کسی بھی بیٹے سے
نہیں ہو سکتی اور کیا میرے بھائی کی شادی اس عورت کی بیٹی سے ہو سکتی ہے یا نہیں
اور اس عورت کا شوہر سے میرا کیا رشتہ ہے باپ بیٹی کا اور کیا میں اس عورت کے شوہر
سے پردہ کروں یا نہیں.
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ :
دوسال کے اندرعورت کے پستان سے کم از کم پانچ بار
دودھ پینے پہ رضاعت ثابت ہوجاتی ہے ۔ اس لئے دودھ پینے والی لڑکی کے لئے عورت
رضاعی ماں اور اسکی اولاد رضاعی بھائی بہن ہیں۔لہذا یہ لڑکی اس عورت کے لڑکے سے
شادی نہیں کرسکتی لیکن اس لڑکی کا بھائی اس عورت کی لڑکی سے شادی کرسکتا ہے کیونکہ
اس کے حق میں وہ عورت رضاعی ماں نہیں ہے ۔
اور یہ لڑکی رضاعی ماں کے شوہر کے لئے ربیبہ
(پرورش کردہ) کے حکم میں ہے ، اس سے پردہ نہیں کرے گی۔
واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمد سلفی
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔