اللہ کہاں سے آیا اور ہم اس پہ کیوں ایمان لائیں ؟
================
Shaikh sab mery sat
ayk hindo hy wo kihta hy k ALLAH kn hy ya knha s aya hy or hm is p belive kiyon
krty hn ? Iska jawab chaya
جواب :
غیرمسلم کا سوال کہ اللہ کہاں سے آیا؟ اور ہم اس پہ کیوں ایمان
لائیں ؟
یہ بات تب سمجھ میں آئے گی جب اللہ کا وجود سمجھ میں آئے گا۔
دنیا کی ہرشئ اللہ کے وجود پہ دلیل ہے ، اونچے اونچے ہہاڑ، بغیر
کھمبے کے بلند و بالا آسمان، رات ودن کے لئے سورج و چاند اور اس کا ہمیشہ اپنی
رفتارو اصول سے چلنا ، دنیا کی ہرچھوٹی بڑی مخلوق ، سمندر، زمین ، شجر، حجر یہ
ساری چیزیں اس کے بنانے والے پہ دلالت کرتی ہیں اور وہ ہے اللہ ۔
خود اپنی ذات سے سوال کریں کہ ہم کو کس نے بنایا؟
ہمارے جسم کے اعضا کس نے بنائے ؟
ہوسکتا ہے کہ غیرمسلم یہ کہے کہ میرے ماں باپ نے مجھے پیدا کیا۔
اس سے پھر پوچھیں کہ تم جو سانس لیتے ہو وہ کون دیتا ہے ؟
ہاتھ اور پیر میں چلنے کی قوت ، آنکھ میں بصارت، زبان میں گویائی
کون دیتا ہے ؟
زندگی اور موت کون دیتا ہے ؟
یقینا ان سوالات کا جواب یہی ہوگا کہ کوئی اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور وہی
ذات اللہ کی ہے ۔
گویا کائنات پہ غور کرنے سے ہم اللہ تک پہنچ سکتے ہیں اور ایک اللہ
کا ذکر نہ صرف قرآن میں بلکہ دنیا کے تمام بڑے مذاہب میں پایا جاتا ہے اس لئے یہ
سمجھنانہایت آسان ہے کہ کائنات کا بنانے اور چلانے والا اکیلا اللہ ہے ۔
اور اللہ تعالی ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے ، اس لئے کہاں
سے اللہ آیا یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
دوسرے سوال کا جواب کہ ہم اللہ پہ ایمان کیوں لائیں ؟
اللہ پہ ہرحال میں یقین کرنا پڑے گا ، اس پہ ایمان لانا پڑے گا
کیونکہ وہی ہمارا خالق و مالک ہے اور روزی دینے والا ہے ۔ جو ہماری زندگی کا مالک
ہے ہم اس پہ کیسے ایمان نہ لائیں ؟
سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ دنیا فانی ہے ، ہمیں اس دنیا کو چھوڑ
جانا ہے ، اگلی دنیا میں جانا ہے اس لئے اللہ پہ ایمان لانا ہے تاکہ آنے والی دنیا
میں اللہ تعالی ہمیں جنت میں داخل کرے ۔
یہ دنیا دارالامتحان ، نتیجہ آخرت میں ہے ۔
واللہ اعلم
مقبول احمد سلفی
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔